بلوچستان حکومت کا میٹرک کے دو سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

بلوچستان حکومت کا میٹرک کے دو سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

بلوچستان حکومت کا میٹرک کے دو سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کی جانب سے 2022 میں ہونے والے ایس ایس سی (فیل، فریش اور امپروومنٹ) کے دو سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق، ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ داخلہ درخواستیں اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔
داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے جس کی فیس500روپے ہے، جبکہ ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ7 ستمبر ہے۔
 رواں سال میں دو بار ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کی فیس گیارہ سو روپے ہے۔ سائنس کی کیٹگری میں ایک پرچے کی فیس  1,100روپے ہے اور ملٹی پل پیپرز کی فیس بائیس سو روپے ہے۔ آرٹس گروپ میں ایک پیپر کی فیس 1,100روپے ہے، جبکہ ملٹی پل پیپرز کی فیس اکیس سو روپے ہے۔ اس کے علاوہ، بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ تیز مون سون بارشوں اور اس کے ساتھ گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب کے باعث، سمر زون میں تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سمر زون میں تمام سرکاری و نجی اسکول اور یونیورسٹیاں 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گی۔
 رواں سال مئی میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے سمر زون میں تعلیمی اداروں کے لیے قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کے باعث موسم گرما کی چھٹیاں 15 مئی سے 31 جولائی تک جاری رہی تھیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو