چینی حکومت کی جانب سے2022-23 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

چینی حکومت کی جانب سے2022-23 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

چینی حکومت کی جانب سے2022-23 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

چینی حکومت کی جانب سے چائنہ اسکالرشپ کونسل، پاکستانی طلباء/اسکالرز کو بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔

 ایچ ای سی، پاکستانی حکومت کی جانب سے تعلیمی سال برائے 2022-23 میں ان اسکالرشپس کے لیے نامزد کرنے والی ایجنسی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کی وزارت برائے تعلیم نے چائنہ اسکالرشپ کونسل کو چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے اندراج اور انتظام کی ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ اسکالرشپس انڈرگریجویٹ/بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ/پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے تعلیم کے مخصوص شعبے میں اہل طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب ہیں۔

تمام سطحوں پر اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے، نامزد چینی یونیورسٹیاں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، نظم و نسق، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ، اور فنون لطیفہ میں وسیع پیمانے پر تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہیں۔

اس اسکالر شپ کے تحت کیا پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں؟

غیر ملکی طلباء، اساتذہ اور اسکالرز کو چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کی طرف سے ڈگری کی تعلیم (انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی) کے حصول کے لیے اسپانسر کیا جاتا ہے، جس میں کچھ ڈگری پروگراموں میں ایک سال کی چینی زبان کی ابتدائی تعلیم بھی شامل ہوتی ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے2022-23 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے ایچ ایس کے لیول 3 کی چینی زبان کی مہارت کے حامل امیدواروں کو چینی زبان کے مطالعہ کے سال کی تیاری سے چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

مالی معاونت:

ٹیوشن کے لیے فنڈز: میزبان یونیورسٹی ٹیوشن فنڈز کا وسیع استعمال کرے گی۔ اسے تعلیم، انتظامی اخراجات، ہیلتھ انشورنس اور طلباء کی سرگرمیوں سے متعلق اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رہائش: ہر ایوارڈ حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹ کو مفت یونیورسٹی ہاسٹل یا ہاؤسنگ سبسڈی ملے گی۔

وظیفہ: چائنا گورنمنٹ اسکالرشپ پروگرام کے مطابق وظائف کی فہرست درجِ ذیل ہے۔

انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے ماہانہ کم از کم ڈھائی ہزار سی این وائے ملیں گے۔

ماسٹرز کے طلباء کے لیے ہر ماہ کم از کم 3 ہزار سی این وائے ملیں گے۔    

پی ایچ ڈی طلباء کے لیے ہر ماہ کم از کم 3500 سی این وائے ملیں گے۔  

سفری اخراجات:

اسکالرشپ حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس اپنے سفری اخراجات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ ایچ ای سی کو مالی طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔

اہلیت کا معیار:

درخواست دہندگان کا پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ہونا ضروری ہے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست دہندگان کو جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہونا چاہیے۔

جن درخواست گزاروں کے پاس درخواست کی آخری تاریخ تک نامکمل ڈگریاں ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

انڈرگریجویٹ/بیچلرز پروگرام کے لیے درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے اے لیول، انٹرمیڈیٹ، ایف ایس سی مکمل کیا ہو اور درخواست دینے کے وقت ان کی عمر 25 سال سے کم ہونی چاہیے۔

ماسٹرز پروگرام کے لیے درخواست دہندگان کے پاس بیچلرز کی ڈگری (16 سال) ہونی چاہیے اور درخواست کے وقت ان کی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

پی ایچ ڈی/ڈاکٹرل پروگرام کے لیے درخواست دہندگان کے پاس ماسٹرز ڈگری، ایم ایس، ایم فِل ہونی لازمی ہے اور رجسٹریشن کے وقت ان کی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ چائنا اسکالرشپ کونسل کی ویب سائٹ اور پورٹل پر بیان کردہ ضروریات کو پورا کریں۔

امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت، زبان کی اہلیت اور دیگر متعلقہ عوامل کے لحاظ سے، اپلائیڈ یونیورسٹیوں کے داخلے کے معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔

یہ یقینی بنائٰں کہ درخواست دہندگان، درخواست دیتے وقت کسی اور قسم کے وظائف حاصل نہیں کر رہے۔

ہم کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

آن لائن درخواست میں فراہم کردہ تمام معلومات اور دیگر کسی بھی نوعیت کی ضروری منسلکہ معلومات کو درست، مکمل اور حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے۔

درج ذیل لنک پر آن لائن درخواستیں دستیاب ہیں۔

http://eportal.hec.gov.pk/

ایچ ای سی کے آن لائن درخواست فارم کے لیے آن لائن اکاؤنٹ نمبر 17427900133401 حبیب بینک لمیٹڈ، شالیمار ریکارڈنگ کمپنی برانچ اسلام آباد میں بینک ڈپازٹ سلپ کے ذریعے ایک ہزار روپے جمع کروائیں اور اسی سلپ کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

پاکستان میں ایچ بی ایل کی کوئی بھی برانچ آپ کے ایچ ای سی کے آن لائن اکاؤنٹ میں فیس جمع کرا سکتی ہے۔

پورٹل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ اپنی درخواست جمع کروانے کے بعد، درخواست فارم کی ایک کاغذی کاپی اپنے پاس رکھیں جس پر آپ نے دستخط کیے ہیں۔

آن لائن ایپلی کیشن دینے کے لیے سی ایس سی کے ویب پورٹل پر پروگرام کی نوعیت اور ایجنسی نمبر 5861 ٹائپ کریں۔

  https://www.campuschina.org/

یا اس لنک پر کلک کریں۔

https://www.campuschina.org/

چینی اسکالرشپ کونسل کے پورٹل سے مکمل درخواست فارم کی دستخط شدہ کاپی ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے پاس رکھیں۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک کے ذریعے چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جائیں۔

http://pk.chineseembassy.org/eng/zbgx/cultureservice/202111/t20211112_10447623.htm

چینی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے متبادل کے طور پر ڈاؤن لوڈ کریں۔

Chinese Government Scholarship Instructions

  پورٹل پر چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ آن لائن درخواست فارم کو احتیاط سے پُر کریں۔

 پورٹلز کے ذریعے آن لائن درخواستیں درکار ہیں۔ اگر مذکورہ دو پورٹلز میں سے کسی ایک پر فارم جمع نہیں کیا گیا ہے تو امیدوار کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

اس وقت، درخواستوں کی ہارڈ کاپیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی بھی صورت میں، ہاتھ سے لکھی ہوئی یا نامکمل/محفوظ کردہ پورٹل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ضروری دستاویزات: 

درخواست کے طریقہ کار کے اس مقام پر، ممکنہ درخواست دہندگان کو ایچ ای سی کے پورٹل پر کوئی دستاویزات (فزیکل کاپیز) جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

صرف وہ لوگ جنہیں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان سے انگریزی یا چینی میں درج ذیل کاغذات فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔

کسی دوسری زبان کے معاملے میں، دستاویز کے ساتھ انگریزی یا چینی ترجمہ کا نوٹریز ہونا ضروری ہے۔

ممکنہ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی درخواست کا ڈوزیئر مندرجہ ذیل تیار کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مطلوبہ دستاویزات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی ایچ ای سی کی ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔

https://bit.ly/3lGluCT

پیر، 3جنوری،2022 کی ڈیڈ لائن سے پہلے، صرف آن لائن درخواست دیں۔ درخواست دینے کے عمل کے اس مرحلے پر، درخواست فارم کی ہارڈ کاپیاں یا دیگر دستاویزات ایچ ای سی کو ارسال نہ کریں۔

متعلقہ translations.news-views

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو