پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے اور مطالبات پر توجہ دے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے اور مطالبات پر توجہ دے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

پنجاب حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے اور مطالبات پر توجہ دے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے عہدے پر ایک متنازع شخصیت کی تعیناتی پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشف اعظم کی تعیناتی کا فیصلہ فوری طورپر واپس لیتے ہوئے اساتذہ تنظیموں اور نجی تعلیمی اداروں کے خدشات پر توجہ دی جائے۔ گزشتہ کئی روز سے سی ای او کے آفس کے سامنے احتجاج کے لیے بیٹھے ہوئے مختلف تنظیموں کے اراکین کی دادرسی کرتے ہوئے ان کے خدشات دور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا یہ سلسلہ راولپنڈی سے نکل کر پورے ملک میں پھیل سکتاہے۔

پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نئی حکومت نے  سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی راجہ امجد اقبال کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کاشف اعظم کو تعینات کردیا ہے، کاشف اعظم پہلے بھی اس پوسٹ پر رہ کر متنازع شخصیت کے طورپر سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تعیناتی کے خلاف چھ مختلف تنظیموں نے ان کے دفترکے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ انہیں چارج سنبھالنے نہیں دیا جائے گا۔ ان تنظیموں میں پنجاب ٹیچرز یونین، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، پنجاب ایس ای ایس ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، پنجاب سبجیکٹ ایسوسی ایشن اور انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس حوالے سے ملک ابرارحسین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ اساتذہ کے مسائل اور مطالبات پر توجہ دے اور کسی بھی متنازع شخصیت کی تعیناتی سے گریز کرے۔ انہوں نے کہاکہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور بہت جلد اس حوالے سے سخت اور مشترکہ لائحہ عمل پیش کیا جائے گا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

متعلقہ translations.news-views

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو