امریکی طالبعلم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ کی پیشکش

امریکی طالبعلم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ کی پیشکش

امریکی طالبعلم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ کی پیشکش

ڈینس برنیس کو 4.98 جی پی اے کے بعد 125 امریکی کالجز میں داخلہ اور 90 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ ملی ہے جو امریکی تاریخ میں ایک ریکارڈ بھی ہے۔

امریکی ریاست نیواورلینز کے ایک طالبعلم کی ہائی اسکول میں شاندار کامیابی کے بعد اسے نہ صرف 125 کالجوں اور جامعات نے داخلے کی پیشکش کی ہے بلکہ اسے مجموعی طور پر 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش ہوئی ہے جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔

اس سے قبل 2019 میں لیفیٹے، لاس اینجلس کی نورمیڈے کورمیئر نے 87 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔ تاہم اب نیواورلینز کے ایک نوجوان، ڈینس برنیس نے200 جامعات اور کالجوں میں داخلے کی کوشش کی جن میں سے 125 اداروں نے انہیں داخلہ دے دیا اور انہیں90 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ ملی ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قدر ڈھائی ارب روپے ہوگی۔

تاہم ڈینس کا خیال ہے کہ وہ 4 مئی تک اپنے کالج کا فیصلہ کریں گے اور شاید اس وقت تک اسکالرشپ کی رقم ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

اس کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ان کا جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) 4.98 ہے جو ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور کرمنل جسٹس کے شعبے میں انڈرگریجویٹ ڈگری لی ہے۔

متعلقہ translations.news-views

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو