ملائیشیا میں پڑھنے کے لیے چار ضروری باتیں

ملائیشیا میں پڑھنے کے لیے چار ضروری باتیں

ملائیشیا میں پڑھنے کے لیے چار ضروری باتیں

ملائیشیا میں پڑھائی: 

اقتصادی ترقی اور انٹرنیشنل یونیورسٹیز کی برانچز کے باعث ملائیشیا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ایک بہترین ملک بن چکا ہے۔ یونیسکو کی جانب سے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے تعلیم کی غرض سے بہترین قرار دیئے گئے ممالک میں ملائیشیا کا 11 واں نمبر ہے۔   

اگر آپ بھی ملائیشیا جا کر پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل مراحل طے کرنے ہوں گے۔  

  1. پہلا مرحلہ: ایڈمیشن پراسس یا داخلے کا طریقہ کار۔

ملائیشیا میں داخلے کے لیے ایپلی کیشن پراسس فروری اور اکتوبر میں شروع ہوتا ہے۔  

جب آپ اپنی یونیورسٹی اور اسٹڈی پروگرام منتخب کرلیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو منتخب یونی ورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن ایپلی کیشن اکائونٹ بنانا ہوتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ساتھ آپ کو جو ضروری ڈاکیومنٹس دینے ہوتے ہیں وہ یہ ہیں۔۔۔

  • نیشنل پاسپورٹ کی کاپی
  • نیلے بیک گرائونڈ کے ساتھ 2 پاسپورٹ سائز کی تصاویر
  • اپنی گزشتہ ڈگری کی نقل
  •  انگلش پروفیشنسی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ (آئیلٹس، ٹوفل) 
  • درخواست گزار کے ہاتھ کا لکھا ہُوا خط جس میں اکیڈمک اینڈ پروفیشنل گولز اور ڈگری کے انتخاب کی وضاحت شامل ہو۔
  •  لیٹر آف ریکمینڈیشن (کم از کم 2)
  •  کام کا تجربہ (اگر ضرورت ہو)
  •  فنڈز کے ثبوت، کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ یا بینک اسٹیٹمنٹ  
  •  کی شکل میں جو یہ ثابت کرے کہ درخواست گزار ملائیشیا میں رہائش اور پڑھائی کا خرچہ اٹھا سکتا ہے۔
  •  ہیلتھ ایگزامینیشن فارم
  • اور
  •  ایویڈینس آف ایپلی کیشن فیس
  • ذہن میں رکھنے کی ضروری چیزیں:

ایپلی کیشن فیس 100 ملائیشین رنگٹ ہے جو ناقابلِ واپسی ہے۔

یونیورسٹی سے داخلے کی منظوری کا خط لینے کے لیے ایکٹیو ای میل ایڈریس دیں۔

فارم کو اچھی طرح پُر کریں

2. دوسرا مرحلہ:

منظوری اور ویزہ ۔  

میرٹ پر داخلے کے لیے 75 فیصد گریڈز کا ہونا لازمی ہے۔

داخلے کی منظوری کا خط ملنے کے بعد آپ کو ویزہ یا اسٹوڈنٹ پاس کے لیے ایپلائی کرنا ہوگا۔

جو کہ آن لائن بھی کِیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اسٹوڈنٹ پاس کے لیے ایپلائی کررہے ہیں تو آپ کو ان چیزوں کی ضرورت پڑے گی۔

  •  ایک پاسپورٹ سائز تصویر  
  • آپ کے پاسپورٹ کی کاپی۔
  •  یونیورسٹی کی جانب سے آفر کردہ خط

کی کاپی۔

  • اور تعلیمی دستاویزات ٹرانسکرپٹ

کی کاپیاں۔

  •  میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ
  • انشورنس کا ثبوت
  • فنڈز، کورس کی فیس اور رہائش کے اخراجات کا ثبوت

آپ کا اسٹوڈنٹ پاس ایک سال کے لیے قابلِ استعمال ہوتا ہے، اگر آپ کا قیام ایک سال سے زیادہ عرصے کے لیے ہے تو آپ کو اسٹوڈنٹ پاس کی تجدید کرانی ہوگی۔

ویزہ پراسس اور دیگر ضروری چیزوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں ایجوکیشن ملائیشیا کی ویب سائٹ۔

3. فیس

ٹیوشن فیس سبھی انسٹیٹیوشنز میں مختلف ہوتی ہے، جبکہ پبلک یونیورسٹیز میں فیس پرائویٹ یونیورسٹیز کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ بیچلرز ڈگری کے لیے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو ہر سال اندازاً 7 ہزار رنگٹ ادا کرنے پڑتے ہیں جبکہ ماسٹرز ڈگری کے لیے آپ کو 11ہزار رنگٹ سالانہ دینے پڑیں گے۔ پرائیویٹ اور غیرملکی انسٹیٹیوشنز کی فیس زیادہ ہوسکتی ہے خاص طور پر میڈیسن وغیرہ کے شبعے میں۔

4. رہائش

دیگر سیاحتی ممالک کے مقابلے میں ملائیشیا میں رہائش کے اخراجات قدرے کم ہیں۔ تاہم یہاں رہنے کے لیے آپ کو ہر سال اندازاً  10 ہزار سے 15 ہزار رنگٹ تک خرچ کرنے پڑیں گے۔ جس میں کھانا پینا، رہائش، کتابیں، کپڑے، جوتے، فون پر ہونے والے اخراجات اور سفری خرچ شامل ہے۔ اگر آپ کوالالمپور یا کسی اور بڑے شہر میں رہیں گے تو آپ کو چھوٹے شہروں یا ٹائونز کے مقابلے میں زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔ 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو