کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

کسی بھی شخص کی سی وی اس کے شخصی خاکے جیسی ہوتی ہے۔ عمدگی سے بنی ہوئی سی وی پر ایک نظر ڈال کر ہی پڑھنے والا سمجھ جاتا ہے کہ آپ ایک تخلیقی اور محنتی شخص ہیں جبکہ لابالی پن سے بنائی گئی ڈھیلی ڈھالی سی وی کو دیکھنے والا سوچتا ہے کہ آپ ایک غیر ذمے دار شخص ہیں جسے نوکری دینا مناسب نہیں۔۔۔۔۔  آپ نے اپنی اسٹوڈنٹ لائف میں چاہے جتنی بھی محنت کی ہو اگر آپ نے اپنی سی وی کو اچھے انداز میں نہیں بنایا تو وہ آپ کی شخصیت کا سارا تاثر زائل کرسکتی ہے اور اگر آپ کی سی وی پروفیشنل طریقے اور عمدگی سے بنی ہوئی ہے تو آپ کے لیے مستقبل میں آپ کے کیریئر میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ذیل میں کچھ ایسے کار آمد طریقے دیئے جارہے ہیں جو ایک اچھی سی وی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنی سی وی کو پُر اثر بنا سکتے ہیں۔

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

رابرٹ ولیم ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک جانے مانے شخص ہیں جو پروفیشنل لائف میں آنے والے نئے لوگوں کو اپنے مفید مشوروں اور تجربات سے نوازتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سی وی جب ملازمت کی غرض سے کسی آفیشل کے پاس پہنچتی ہے تو اس پر سات سیکنڈز تک نظر ڈالنے کا ایک اصول کارفرما ہوتا ہے یعنی دیکھنے والا فقط 7 سیکنڈ تک آپ کی سی وی دیکھنے پر ہی اپنا فیصلہ سنا دیتا ہے کہ اس شخص کو نوکری دی جانی چاہیے یا نہیں، اگر آپ کی سی وی ابتدائی سات سیکنڈز میں پڑھنے والے کی توجہ حاصل نہیں کر پاتی یا پڑھنے والا اس سے متاثر نہیں ہوتا تو سمجھ لیں کہ آپ کے لیے نوکری حاصل کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

یہاں کچھ سوالات دیئے جارہے ہیں، انہیں پڑھیں اور ایمانداری سے اپنا تجزیہ کریں کہ آپ نے اپنی سی وی بناتے وقت ان اصولوں کو مدِ نظر رکھا تھا یا نہیں۔   

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

ہیشہ یاد رکھیں کہ ہر کمپنی یا ادارہ ایسے ملازم کی تلاش میں رہتا ہے جو اپنے فرائضِ منصبی کے دائرے میں آنے والے مسائل کا حل پیش کرسکے۔

لہٰذا سب سے پہلے تو کمپنی کی جانب سے کسی خاص پوزیشن کے لیے دیئے گئے اشتہار کو اچھی طرح سمجھیں کہ کسی درجے کی ملازمت کے لیے کمپنی کس طرح کے ملازم کی تلاش میں ہے اور آپ اصل میں کس نوعیت کی ملازمت کے خواہش مند ہیں۔ اس کے بعد اپنی سی وی کو ایسا بنائیں کہ اسے دیکھتے ہی کمپنی کو یہ باور ہو جائے کہ آپ ہی وہ مناسب ترین شخص ہیں جو اس نوکری کے اہل ہیں۔  

مثال کے طور پر ہم کوئی اشتہار دیکھتے ہیں کہ کسی میڈیا ہائوس کو ایک صحافی کی تلاش ہے۔ آپ کے ذہن میں اس اشتہار کو پڑھ کر دو باتیں آتی ہیں ایک تو یہ کہ کمپنی کو کسی قصہ گو کی ضرورت ہے جو پہلے سے گھڑی گھڑی اور لگی بندھی اسٹوریز پیش کرسکتا ہو یا کوئی ایسا شخص جو سخت محنت کرکے اپنے معاشرے کی نئی نئی خبریں اور کہانیاں نکال کر لانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔   

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

یہ ایک انتہائی کار آمد طریقہ ہے جس پر ملازمت کے خواہش مند ہر فرد کو عمل کرنا چاہیے۔ آپ کو اپنی سی وی میں ایسی تمام اہم معلومات کو شامل کرنا چاہیے جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ پڑھنے والے کی توجہ حاصل کریں گی۔ آپ ایسی اہم معلومات کو علیحدہ سے واضح کر کے بھی لکھ سکتے ہیں اور فونٹ سائز کو بولڈ کر کے بھی ان معلومات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ اپنے بارے میں جو اہم معلومات آپ فراہم کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی سی وی کے شروع میں ہی لکھیں تاکہ پڑھنے والے کی نظر سب سے پہلے ان ضروری معلومات پر ہی پڑے۔

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

آپ کی سی وی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ کس قسم کی کمپنی میں نوکری کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کسی روایتی اور قدامت پسند کمپنی میں اپلائی کررہے ہیں تو اپنی سی وی میں انتہائی اہم اور ضروری نوعیت کی متعلقہ معلومات شامل کریں۔ دوسری جانب اگر آپ کسی تخلیقی نوعیت کی پوزیشن کے لیے اپلائی کررہے ہیں تو آپ کے پاس اپنی سی وی میں تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور خود کو ایک تخلیقی ذہن رکھنے والے شخص کے طور پر پیش کریں جو اس ملازمت کے لیے دوسروں سے زیادہ اہل ہے۔

کیسے بنائیں ایک پُراثر سی وی؟

ہر بار جب آپ کسی نئی ملازمت کے لیے اپلائی کریں تو اپنی سی وی کی کاٹ چھاںٹ کریں، اضافی یا غیر ضروری معلومات کو حذف کرکے اس کی جگہ اپنی نئی کامیابیوں، تجربات اور نئے عزائم کا اظہار کریں۔ جس سے پڑھنے والے کو اندازہ ہو کہ آپ ایک پُرعزم شخص ہیں جو زندگی میں کچھ کر دکھانے کا عزم رکھتا ہے۔

یاد رکھیں کہ ایک ہی فارمیٹ پر بنی ہوئی روایتی سی وی کو ہر جگہ، ہر کمپنی میں بھیجنا قطعی مناسب نہیں اس لیے وقتاً فوقتاً اپنی سی وی کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو