یورپ کی دس یونیورسٹیز جو فاصلاتی تعلیم کے پروگرام پیش کرتی ہیں

یورپ کی دس یونیورسٹیز جو فاصلاتی تعلیم کے پروگرام پیش کرتی ہیں

یورپ کی دس یونیورسٹیز جو فاصلاتی تعلیم کے پروگرام پیش کرتی ہیں

فاصلاتی تعلیم ہمیشہ ان طلباء کے لیے ایک بہترین آپشن رہا ہے جو اپنے گھر سے دور نہیں رہ سکتے۔ عالمی سطح پر تعلیم کی حرکیات بدلنے اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان آپ کے مطالعاتی فیصلوں کے ساتھ، اس وقت بیرونِ ملک کسی یونیورسٹی میں ہائبرڈ پروگرام میں داخلہ لینا ایک دانش مندانہ فیصلہ ہوگا۔

درج ذیل بلاگ میں ہم آپ کے لیے یورپ کی ان اہم یونیورسٹیز کی فہرست پیش کر رہے ہیں جو مختلف شعبوں میں فاصلاتی تعلیم کی ڈگریاں پیش کررہی ہیں۔

ہم نے اس فہرست کو تیار کرنے کے لیے کیو ایس کی دو ہزار بیس کی ٹاپ رینکنگ میں آنے والی یونیورسٹیز کے بارے میں معلومات جمع کیں ہیں جو درج ذیل ہیں۔

1۔ ویگننگن یونیورسٹی اینڈ ریسرچ (ڈبلیو یو آر) نیدرلینڈز۔

ویگننگن یونیورسٹی اینڈ ریسرچ (ڈبلیو یو آر) صحت مند خوراک اور زندگی سے بھرپور ماحول میں انگریزی زبان میں پڑھائے جانے والے چھ بیچلرز پروگرام پیش کرتا ہے۔

اگر آپ کی ابتدائی تعلیم درست ہے اور زبان کی ضروریات کو پورا کرتی ہے تو آپ کو اس درس گاہ کے بیچلرز پروگرامز میں سے کسی ایک میں داخلہ مل سکتا ہے۔

اس یونیورسٹی کے ذریعے پیش کیے جانے والے کچھ فاصلاتی تعلیمی کورسز فوڈ سیفٹی مینجمنٹ ، پلانٹ پیتھولوجی اینڈ اینٹومولوجی ، پلانٹ بریڈنگ اور دیگر ہیں۔

آپ اس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

2۔ فری یونیورسیٹیٹ برلن، جرمنی۔

فری یونیورسیٹیٹ برلن میں پیش کیے جانے والے مطالعاتی پروگرام بلا تفریق رنگ و نسل تمام طلبہ کے لیے یکساں طور پر بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ تاہم کچھ ہائبرڈ کورسز کے لیے ٹیوشن فیس ساڑھے نو ہزار یورو سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔

فری یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ یہ فاصلاتی لرننگ پروگرامز ماسٹرز کے لیول کے لیے ہیں۔ آپ ان کی ویب سائٹ پر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ اسٹاک ہوم یونیورسٹی، سوئیڈن۔

سوئیڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی تیس ہزار سے زائد طلباء کا گھر ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد خصوصی طور پر سائنس اور انسانی علوم کے شعبوں میں ترقی اور تحقیق پر کام کرنا ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے نصابی کورسز کے لیے یہاں کی ٹیوشن فیس تیرہ ہزار یوروز سالانہ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ یہاں آن لائن یا فاصلاتی تعلیم ماسٹرز کی سطح پر پیش کی جاتی ہے۔ آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

4۔ ٹرینیٹی کالج ڈبلن ، آئرلینڈ۔

ٹرینیٹی کالج ڈبلن (ٹی سی ڈی) آئر لینڈ کا ایک بہترین اور نامور تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ ٹاپ یونیورسٹیز رینکنگ لسٹ اور شنگھائی یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ ٹی سی ڈی کے ذریعہ پیش کردہ فاصلاتی تعلیم کے کورسز ماسٹرز کے لیول کے لیے ہیں اور یہاں کی ٹیوشن فیس ساڑھے تین ہزار سے گیارہ ہزار دو سو یوروز سالانہ کے درمیان ہے۔آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

5۔ آکسفورڈ یونیورسٹی ، برطانیہ۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ او یو کے مختصر نام سے مشہور یہ دنیا کی ایک بہترین اور شاندار یونیورسٹی ہے۔

اس قدیم اور نامور تعلیمی ادارے نے اپنے پورے سفر میں تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔ اس میں دنیا کے کچھ بہترین پروفیسرز ہیں جبکہ داخلے کی بہت کڑی شرائط ہیں۔ او یو کے ذریعے پیش کردہ فاصلاتی تعلیم کے زیادہ تر کورسز ماسٹرز کی سطح پر ہوتے ہیں۔ یہاں کی ٹیوشن فیس اٹھارہ سو سے ساڑھے سولہ ہزار یوروز سالانہ کے درمیان ہوتی ہے۔

آپ او یو کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

6۔ نیکوسیا یونیورسٹی ، قبرص۔

نیکوسیا یونیورسٹی (یو این آئی سی) قبرص کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور ہر سال بارہ ہزار سے زائد طلبا کو قبول کرتی ہے جس میں آن کیمپس اور آن لائن طلبا شامل ہیں۔ دنیا بھر کے ستر سے زائد ممالک کے طلبہ اپنی بین الاقوامی تعلیم کے لیے یو این آئی سی  کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

اچھی خبر یہ ہے کہ یونیورسٹی بیچلرز اور ماسٹرز دونوں سطحوں پر فاصلاتی تعلیم کے کورسز پیش کرتی ہے۔ یہاں پڑھنے کے لیے ہر سال آپ کو ٹیوشن فیس کی مد میں چھ ہزار سے بارہ ہزار ایک سو یوروز کے درمیان رقم ادا کرنی پڑے گی۔  

آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

7۔ ای یو بزنس اسکول، اسپین۔

ای یو بزنس اسکول اسپین کی ایک مشہور نجی اور اعلیٰ تعلیم کی یونیورسٹی ہے۔ یہ بزنس اینڈ مینیجمنٹ سے متعلق مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں پروگرام پیش کرتی ہے۔ تاہم اس ادارے کے بارے میں ایک بری خبر یہ ہے کہ اس یونیورسٹی میں ٹیوشن کے اخراجات قدرے زیادہ ہیں کیونکہ یہ یونیورسٹی ریاست کی جانب سے کسی قسم کے کوئی فنڈز اور فوائد حاصل نہیں کرتی۔ یہاں کے پیش کردہ آن لائن کورسز کی لاگت بارہ ہزار نو سو سے انتیس ہزار آٹھ سو پچاس یوروز سالانہ تک ہوتی ہے۔

آپ اس یونی ورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

8۔ سوئس اسکول آف بزنس اینڈ منیجمنٹ ، سوئٹزرلینڈ۔

یہ اہم تعلیمی ادارہ مختلف پیشوں اور بڑی کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بزنس اسٹڈیز پروگرام پیش کرتا ہے۔ یہ ادارہ مختلف اسکالرز اور تنظیموں کے ساتھ شراکت میں ایسے نصاب تیار کرنے کے لئے کام کرتا ہے جو طلبہ کو روزگار کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔سوئس اسکول آف بزنس اینڈ مینجمنٹ کے ذریعے پیش کردہ بیشتر کورسز ماسٹرز کی سطح پر ہیں۔ یہاں پڑھنے کے لیے آپ کو ہر سال ٹیوشن فیس کی مد میں چھ سوسے پندرہ ہزار یوروز کے درمیان تک رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

9۔ بین الاقوامی ٹیلی یونیورسٹی یونیورسٹی، یونی نیٹونو (UNINETTUNO) اٹلی۔

انٹرنیشنل ٹیلیمیٹک یونیورسٹی UNINETTUNO کی پیش کردہ آن لائن ڈگریز پورے یورپ میں تسلیم شدہ ہیں۔ اس سے کیریئر کائونسلنگ اور خواہش مند طلباء کو ان کی تعلیمی سفر کے دوران مطالعے کے اہداف کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایک خوش آئند امر یہ ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ بیچلرز اور ماسٹرز دونوں سطحوں پر فاصلاتی تعلیم کے کورسز پیش کرتا ہے۔ یہاں ٹیوشن فیسسولہ سو سے بتیس سو یوروز سالانہ کے درمیان ہوتی ہے۔ آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

10۔ یونیورسٹی کیتھولک ڈی لووین (یو سی ایل) بیلجیم۔

یونیورسٹی کیتھولک ڈی لووین (یو سی ایل) پوری دنیا کے متاثر کن اساتذہ اور محققین کا مستقبل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو یونیورسٹی کے سخت معیارات کو پورا کرنے کے بعد ملازمت پر رکھے جاتے ہیں۔ اس یونیورسٹی کے فیکلٹی عملے میں تنوع بھی بین الاقوامی طلبا کی بڑی نمائندگی کی نشاندہی کرتا ہے جو یہاں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس یونیورسٹی نے متعدد باہمی کوششوں کے ذریعہ تدریس کے لیے ایک نقطہ نظر رکھا ہے، ہ درس گاہ بیلجیم اور بیرون ملک کی کئی یونیورسٹیز کے ساتھ شراکت میں کام کرتی ہے۔  

یونیورسٹی کیتھولک ڈی لووائن (یو سی ایل) آن لائن ماسٹرز اور مختصر کورس دونوں پیش کرتی ہے۔ آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

مذکورہ بالا بیشتر یونیورسٹیز میں پڑھنے کے لیے انگریزی زبان کی مہارت کا ہونا لازمی ہے۔ آپ چاہیں تو آن لائن آئلٹس کی مشق کے لیے ہمارا بلاگ پڑھ سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو