دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

علم کی دنیا بہت بڑی ہے اور دنیا کی بہت سی یونیورسٹیز میں ایسے بہت سے مضامین اور کورسز دستیاب ہیں جو آپ کو نئے کیریئر تک پہنچانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں، لہٰذا کسی بھی کورس کو اختیار کرنے سے پہلے یہ تحقیق کرنا ضروری ہے کہ آپ کے لیے کیا صحیح ہے۔

بہت سے کورسز پیشہ ورانہ ہوتے ہیں جو آپ کو براہ راست کیریئر کی طرف لے کر جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے تعلیمی کورسز ہوتے ہیں جو آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ نے اسکول میں پہلے ان کے بارے میں کچھ پڑھا ہو۔

پوری دنیا کے طلباء یونیورسٹز کا اپنا نیا سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ ایسے عالم میں اگر آپ اپنے اگلے تعلیمی سال کے لیے منصوبہ بندی شروع کرنا چاہیں تو یہاں کچھ مزید  ڈگری کورسز پیش کیے گئے ہیں جن کے بارے میں آپ کو شاید کبھی پتہ ہی نہیں تھا، مگر ان کورسز کی خاص بات ان کی انفرادیت ہے جو یقیناً آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی۔۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

کیا آپ ایک ایسا شخص بننا چاہتے ہیں جو کسی دوسرے سیارے پر زندگی دریافت کرنے کا عظیم کارنامہ سر انجام دے؟

اس کے فوراً بعد آپ فلوریڈا ٹیک کی طرف روانہ ہوں، جہاں آپ پلانیٹری سائنس (سیارگان کی سائنس) ایکسٹرا سولر پلانٹس (اضافی شمسی سیارے) اور اوریجن آف لائف یعنی زندگی کی اصل کا مطالعہ بالکل ایسے کریں جیسے کوئی روز مرہ اسٹوڈنٹس ریاضی، طبیعیات اور حیاتیات کے مضامین کا مطالعہ کرتا ہے۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

پاکستان جیسے ملک میں تو شاید ہی کوئی سوچ سکے کہ کٹھ پتلیوں کے بارے میں بھی کسی ڈگری میں کوئی خاص مضمون پڑھایا جاتا ہے مگر امریکا کی کنیٹیکٹ یونیورسٹی کٹھ پتلیوں کے فنون میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پیش کرتی ہے۔ یہاں سے اس خاص مضمون میں تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس بین الاقوامی سطح پر یہ کیریئر اپناتے ہیں اور تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کے لیے ڈیزائننگ اور پرفارم کرتے ہیں۔

تھیٹر پروڈکشن اور کٹھ پتلی کی تخلیق کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ آپ تھیٹر کے لیے کمپیوٹر رینڈرنگ یا تھیٹر اور انسانی حقوق جیسے مضامین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

یہ بات بھی اپنے آپ میں خاصی عجیب اور دلچسپ لگتی ہے کہ آپ واقعی کمپیوٹر گیمز کے شعبے میں ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔ بلاشبہ اگر آپ محض کمپیوٹر پر گیم کھیل کر ساری رات بسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ شاید اس مضمون کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ لیکن اگر آپ کو کسی باوقار یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں ڈگری حاصل کرنے کا آئیڈیا پسند ہے جس میں  ٹو ڈی اور تھری ڈی کمپیوٹر گرافکس، امیج پراسیسنگ، پرسیپشن، کمپیوٹیشنل ایستھیٹکس، ماڈلنگ اور اینیمیشن وغیرہ شامل ہیں تو آپ یونیورسٹی میں اس کورس کو دیکھنا چاہیں گے۔ کینیڈا میں واقع یونیورسٹی آف وکٹوریا میں اس خاص شعبے میں ڈگری پیش کی جاتی ہے۔ اگر آپ فقط گیم کھیلنے سے بڑھ کر گیمنگ اور گرافکس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ خاص مضمون آپ کی توجہ کے لیے موجود ہے۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

یونیورسٹی آف ایسٹ لندن (یو ای ایل) میں ڈانس نامی ڈگری پیش کی جاتی ہے۔ جو لوگ کوریو گرافی یعنی رقص میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان خواہش مند کوریوگرافرز اور اساتذہ کے لیے اربن پریکٹسز کا شعبہ موجود ہے جہاں آپ پوری دنیا سے رقص کرنے کی مختلف انواع کا مطالعہ کرسکتے ہیں جس میں ہپ ہاپ، گلی کا رقص (اسٹریٹ ڈانس) کیپوئیرہ اور بالی ووڈ وغیرہ شامل ہیں۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

انجینئرنگ کے شعبے کو سبھی جانتے ہیں مگر ہالینڈ میں پڑھایا جانے والا امیجینیئرنگ کا مضمون بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔

دنیا کی کچھ کامیاب کمپنیوں کا دارومدار تخلیقی نظریات کو عملی شکل میں تبدیل کرنے پر ہے۔

یہ ایم بی اے ایک سنجیدہ کاروباری کورس ہے جسے ہالینڈ میں بریڈا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز میں انگریزی میں پڑھایا جاتا ہے۔ اس مضمون کے مطالعے سے آپ صارفین کی نفسیات، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے بارے میں جدید ترین مہارتیں سیکھ سکیں گے۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

یہ بھی ایک انتہائی دلچسپ مگر غیر معروف موضوع ہے۔ گھاس کو عام طور پر ایک معمولی سی چیز سمجھا جاتا ہے مگر دنیا میں گھاس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک پوری صنعت موجود ہے چاہے وہ گولف کورس ہوں، ایتھلیٹکس فیلڈز ہوں یا گراؤنڈ مینٹیننس کے لیے ہو۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی اس ڈگری میں سائنس اور کاروبار دونوں شامل ہیں۔ اس شعبے میں تعلیم حاصل کرنے سے آپ یہ سیکھیں گے کہ پرفیکٹ ٹرف کو کیسے بنانا اور برقرار رکھنا ہے، نیز فروخت، سروس اور تحقیق کو سمجھنے کے ساتھ ہی آپ کو اس ڈگری کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

آج کی اس جدید دنیا میں ہیکنگ ایک بڑا کاروبار بن گیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ایتھیکل ہیکنگ اینڈ نیٹ ورک سیکیورٹی کورس کا مطالعہ کرنے سے آپ اپنے کمپیوٹر سے براہِ راست سائبر مجرموں کے خلاف لڑنے کا طریقہ سیکھ سکیں گے جبکہ اس ڈگری کے حصول سے آپ کو کسی بڑے ادارے میں اچھی ملازمت بھی مل سکتی ہے۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

اگر آپ ریس ٹریک کا انتظام کرنا چاہتے ہیں یا ریسنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ایریزونا یونیورسٹی نے ریس ٹریک انڈسٹری میں اپنی بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریوں کا احاطہ کیا ہے۔ اس مضمون کا مطالعہ بھی یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔فن تعمیرات کی ٹیکنالوجی:

تعمیرات کا فن ہمیشہ سے انسانی سماج میں انتہائی اہم رہا ہے چاہے وہ تعمیرات مکانات کی ہوں، کاروباری تعمیرات ہوں یا عبادت گاہیں، پُل اور منارے وغیرہ ہوں۔ دنیا کی متعدد یونیورسٹیز میں فنِ تعمیرات کی ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے۔ جن طلبا نے آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ہے وہ انفراسٹرکچرز کے ڈیزائن اور تکنیکی کارکردگی کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ آرکیٹیکچرل ڈیزائننگ کے عمل کو گہرائی میں جا کر سمجھ اور سیکھ سکیں گے۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

جن طلبا نے آرکیٹیکچر ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ہے وہ انفراسٹرکچرز کے ڈیزائن اور تکنیکی کارکردگی کے ساتھ ساتھ آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے عمل کی گہرائی سے تفہیم تیار کرنے کے بارے میں بھی سیکھ سکتے ہیں۔

دس ایسے دلچسپ کورسز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں تھا

ہم سب جانتے ہیں کہ باؤلنگ کی صنعت بہت سارے ممالک میں بڑے پیمانے پر فروغ پذیر ہے، لیکن ہم شرط لگا سکتے ہیں کہ آپ کو اندازہ نہیں تھا کہ آپ واقعی اس مضمون میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے جاسکتے ہیں۔

یہ خاص کورس ونسنس یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کیا جارہا ہے اور یہ آپ کو خاص طور پر لینز اور پنز کی دیکھ بھال سے لے کر پورے کاروبار کو چلانے کے طریقوں تک سب کچھ سکھاتا ہے، لہٰذا جب آپ فارغ التحصیل ہو جائیں تب تک آپ اس کاروبار سے جُڑے تمام اہم امور کو اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو