جائزہ
سینٹ پیٹرکس کالج کو 1952 میں کراچی کے کیتھولک آرکڈیوسیس (کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کراچی کے نمائندگان) نے قائم کیا تھا۔ اس ادارے کی اسکالرشپ کی ایک ممتاز روایت ہے اور یہاں انفرادی تعلیم پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ اس کے طلباء اور سینئر ممبرز کے درمیان دوستانہ اور ذاتی رابطہ کے باعث نئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو یہاں کے ماحول میں گھلنے ملنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ اس کالج کے پہلے پرنسپل اسٹیفن ریمنڈ تھے۔ یکم ستمبر 1972 کو اس کالج کو نیشنلائز کیا گیا اور اس کا انتظام و انصرام سندھ حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ جس کے بعد اس کالج کا نام سینٹ پیٹرکس گورنمنٹ کالج کردیاگیا۔ تین دہائیوں پر محیط جدوجہد کے بعد اور بہت سارے تنازعات کے درمیان اس کالج کو ڈی نیشنلائز کردیا گیا اور اس کا انتظام و انصرام ایک بار پھر اس کے اصل مالکان (کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن) کو سونپ دیا گیا۔ یہ تاریخی عمل 7 مئی 2005 کو سندھ کی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو کے ہاتھوں انجام پایا۔
عام معلومات
شہر کراچی
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ہائر ایجوکشن کمیشن - ایچھ ۔ ای ۔ سی رومن کیتھولک
غیر ملکی وابستگی
کیمپس کراچی
لاگت اور مالی امداد
-
نیڈ بیسڈ اسکالرشپس
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
-
اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
-
سائنس لیبز
-
لائبریری
-
ٹرانسپورٹ
-
کمپیوٹر لیبز
-
کیفیٹیریہ
فیس
-
فیس
جائزہ