جائزہ
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے خوبصورت اور پُرفضا مقام پر واقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ایک پبلک یونیورسٹی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر مامور ہے۔ اس نامور تعلیمی ادارے کا انتظام و انصرام وفاق کے پاس ہے۔ یہاں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کو انجینئرنگ، نیچرل سائنسز اور فارمل سائنسز کے شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بی ایس، ایم ایس، ایم فِل اور پی ایچ ڈی کے ڈگری پروگرامز بھی کرائے جاتے ہیں۔ جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ پی آئی ای اے ایس میں انجینئرز، سائنٹسٹ اور دیگر پروفیشنل شعبوں میں جانے کے خواہش مند اسٹوڈنٹس کو شارٹ کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ پی آئی ای اے ایس کا بہترین انفرا اسٹرکچر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹیز ادارے کی شان و شوکت اور قدر میں اضافہ کرتے ہیں۔ ملکی اور علاقائی سطح پر انجینئرنگ اور سائنس کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنلز کی تیاری اس ادارے کا نصب العین ہے۔ پی آئی ای اے ایس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پی آئی ای اے ایس کو 2006، 2012 اور 2013 میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمبر 1 رینک دیا گیا ہے۔
عام معلومات
شہر اسلام آباد
امتحان کی قسم Semester
مقامی وابستگی ہائر ایجوکشن کمیشن - ایچھ ۔ ای ۔ سی پاکستان انجینئرنگ کاونسل - پی ای سی پاکستان ایٹومک انرجی کمیشن
غیر ملکی وابستگی
کیمپس اسلام آباد
لاگت اور مالی امداد
-
اسکالرشپس اینڈ گرانٹز
-
میرٹ بیسڈ اسکالرشپس
-
نیڈ بیسڈ اسکالرشپس
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
آڈیٹوریم
-
انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
-
اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
-
سائنس لیبز
-
لائبریری
-
وائی فائی
-
ٹرانسپورٹ
-
کمپیوٹر لیبز
-
کیفیٹیریہ
فیس
-
فیس
ہاسٹل
-
میل ہوسٹل
-
فیمیل ہوسٹل
جائزہ