logo_image

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

آئی ایس ٹی اسلام آباد۔ ہائی وے۔
http://www.ist.edu.pk/ | 051 9075100 | [email protected]

جائزہ

گذشتہ صدی کئی تکنیکی ترقیوں کی میزبان رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی سماج کی بہتری کی طرف بتدریج ترقی ہوئی ہے۔ اس ترقی کے ثمرات خلائی سائنس کے شعبے میں بھی نظر آئے ہیں جس نے انسانی ترقی کو مزید بلندیوں سے ہمکنار کیا ہے اور اس پیش قدمی کے پیچھے ایک اہم قوت کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔ خلائی سائنس نے انسانی سماج کی ترقی کے عمل میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ اسلام آباد میں واقع انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو آئی ایس ٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ملک کا ایک اہم ادارہ ہے جہاں ایرو اسپیس انجینئرنگ، آسٹرونومی، فلکیات اور خلانوردی جیسے علوم کے شعبوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔ پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی کی استدعا پر 2002 میں اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آئی ایس ٹی کا الحاق بیجنگ یونیورسٹی اور یونی ورسٹی آف سرے سے ہے جس کے تحت یہاں پڑھنے والے طلبا کو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ کی ڈگری تفویض کی جاتی ہے. تعلیم کا بہترین معیار قائم کرنے پر 2008 سے آئی ایس ٹی کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مضافات میں قائم یہ شاندار ادارہ 73 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں ایرو اسپیس انجینئرنگ اور کمیونیکیشن سسٹم انجینئرنگ میں انڈرگریجویٹ ڈگری کو اس کے بنیادی شعبے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

عام معلومات

شہر اسلام آباد
امتحان کی قسم Semester
مقامی وابستگی ہائر ایجوکشن کمیشن - ایچھ ۔ ای ۔ سی پاکستان انجینیئرنگ کونسل - پی ای سی
غیر ملکی وابستگی واشنگٹن ایکورڈ
کیمپس اسلام آباد

لاگت اور مالی امداد

  • میرٹ بیسڈ اسکالرشپس
  • نیڈ بیسڈ اسکالرشپس

تعلیمی

کیمپس کی سہولیات

  • آڈیٹوریم
  • انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
  • اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
  • جمنازیم
  • سائنس لیبز
  • لائبریری
  • وائی فائی
  • ٹرانسپورٹ
  • کمپیوٹر لیبز
  • کیفیٹیریہ

فیس

ہاسٹل

  • میل ہوسٹل
  • فیمیل ہوسٹل

انسٹی ٹیوٹ کی تفصیلات

اسلام آباد, پاکستان

خلاصہ

ٹیوشن اور فیس فیس کا ڈھانچہ

انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت پرائیوٹ

داخلہ کی قسم Aptitude Test

کل رقبہ 73 Acres


جائزہ

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو