تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی چیز آپ کو بہترین تعلیم حاصل کرنے سے روک نہ سکے۔ تمام تعلیمی جدوجہد کو ختم کرنے کے لیے قریب ترین اور قابلِ رسائی وسائل تلاش کریں۔
افتخار اکیڈمی لاہور کی ایک معروف اور کامیاب اکیڈمی ہے جو اپنی معیاری تعلیم کے سبب شہر میں اچھی ساکھ رکھتی ہے۔
اس اکیڈمی کا قیام 1995 میں عمل میں آیا۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد اسٹوڈنٹس کو ان کی پڑھائی کے سلسلے میں معاونت، کوچنگ اور رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے مطلوبہ شعبے میں ایک کامیاب پروفیشنل کی حیثیت سے ترقی کرتے ہوئے زندگی گزار سکیں خاص طور پر میڈیکل، انجینئرنگ اور آرٹس کے شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو معیاری کوچنگ کی فراہمی کے حوالے سے اس ادارے کی ساکھ امتیازی حیثیت رکھتی ہے۔
اکیڈمی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ
ہم اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے طلباء کے ذہنوں کو چمکانے کے کام میں مصروف ہیں۔
ہمارا شاندار ریکارڈ اس بات کو ثابت کرتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی طالبِ علم کے لیے پڑھائی اور حصولِ تعلیم کی طرح کردار سازی بھی بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
افتخار اکیڈمی آپ کی خواہش و مقاصد کو پورا کرنے اور آپ کے ترقی و کامیابی حاصل کرنے کے خواب کی تکمیل کے لیے کلاسوں کی وسعت کے ساتھ آپ کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے پرعزم ہے
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام طلبہ ہمارے ساتھ اپنے قیمتی وقت کو گزارنے کے دوران اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے اپنی علمی استعداد میں اضافہ کریں۔
آپ کی کامیابی افتخار اکیڈمی میں ہونے والے ہر عمل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ آپ کی کامیابی ہی ہماری کامیابی ہے۔
علم کا فروغ ہمارے لیے ایک نیک مشن ہے اور ہم اپنی پوری لگن اور استقامت کے ساتھ اس مشن پر گامزن ہیں۔
- افتخار اکیڈمی صدر، ڈوگر محلہ، صدر ٹائون۔ لاہور۔
- 042-36663001