آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش

زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔

سروے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ
سروے آف پاکستان ملک کی ایک قومی سرویئنگ اور میپنگ آرگنائزیشن ہے۔ یہ آرگنائزیشن بنیادی طور پر ملک بھر کے سی آئی ایس فرنٹیئر علاقوں کے ہر قسم کے ٹوپوگرافیکل لینڈ سروے کی ذمے داری ادا کرتی ہے۔ پاکستان کی ڈیفینس فورسز اور عام عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سروے آف پاکستان کی جانب سے نقشہ سازی اور زمین کی پیمائش کے فرائض سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ یہ محکمہ قومی ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اس طرح مختلف سرکاری و نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے بڑھتے ہوئے سروے اور نقشہ سازی کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
برس ہا برس کی محنت کے بعد یہ محکمہ جدید سرویئنگ اور نقشہ سازی کی تکنیکوں، طریقوں اور سازو سامان کو اپناتے ہوئے آہستہ آہستہ ڈیجیٹل پروڈکشن لائن میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اب محکمہ معیاری مصنوعات اور خدمات کو زیادہ موثر انداز میں سر انجام دینے کے قابل ہے۔

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو