آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش

زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔

پی آئی ایف ایف اے (پِفا) ٹریننگ انسٹیٹیوٹ
پِفا (پاکستان انٹرنیشنل فریئٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پاکستان میں ہوائی، سمندری اور زمینی راستے سے مختلف اقسام کے سامان کی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والی 500 سے زائد کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ پِفا کا قیام 2005 میں عمل میں آیا اور یہ پاکستان فریئٹ فارورڈرز کا واحد نمائندہ ادارہ بن گیا۔ ایسوسی ایشن کے کردار میں دنیا بھر میں پاکستانی تجارت ، پاکستان کے اندر صحت مند بین الاقوامی مال بردار خدمات کی صنعت کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے تعاون شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ طریقوں سے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ دنیا بھر میں فریئٹ کی موثر نقل و حمل کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حصول کو یقینی بنانا بھی پفا کے اقدامات میں شامل ہے۔ پِفا مجموعی طور پر فریئٹ یا لاجسٹکس سروس انڈسٹری کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ایسوسی ایشن پاکستان فریئٹ فارورڈنگ اور لاجسٹک انڈسٹری کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ تنظیم ایف آئی ٹی اے اور دیگر فورمز کے اجلاسوں میں اپنے ارکان کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بین الاقوامی صنعتی کانفرنسز اور سیمینارز میں پاکستان کی فریئٹ فارورڈنگ صنعت کی آواز کو سنا جائے۔

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو