آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش

زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسکلڈ ٹریننگ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسکلڈ ٹریننگ (این آئی ایس ٹی) کا عزم نوجوان نسل کو بہترین تعلیم فراہم کرنا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعے خودمختار بنانا ہے۔ 
این آئی ایس ٹی میں وسیع پیمانے پر ہنرمندی سے متعلق کورسز اور تربیت کی پیش کش کی جاتی ہے جو افراد کو اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان میں نکھار لانے میں مدد فراہم کرتی ہے تاکہ یہاں سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے افراد دنیا میں کہیں بھی بہترین نوکریاں حاصل کر سکیں۔
اور صرف یہی نہیں اس ادارے کی طرف سے برطانیہ میں قائم ان کے اپنے ہی سافٹ ویئر ہاؤس میں طلبا کو یقینی انٹرن شپس اور ملازمتیں بھی پیش کی جاتی ہیں جو ایک دہائی سے مقامی اور عالمی انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ این آئی ایس ٹی میں ایسے کورسز اور تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کی مانگ دنیا بھر میں کسی بھی پیشہ ور ماحول میں زیادہ ہوتی ہے۔ وہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق اپنے نصاب اور تربیت کو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔
این آئی ایس ٹی میں ان طلباء کے لیے تیاری کی کلاسز بھی منعقد کی جاتی ہیں جو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ بیرونی ممالک کی معروف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا کی کامیابی کی شرح بہت زیادہ ہے۔

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو