آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش
زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔
کراچی میں واقع میریٹائم ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو 1998 میں قائم کیا گیا اس ادارے کے قیام کا مقصد پاکستان کی سمندری حدود میں موجود مفادات کا تحفظ کرنا تھا، جو تاحال فعال ہے اور اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ ادارہ 1978 سے بحری سیاحت کے شعبے میں تربیت اور سرٹیفیکیشن کے معیارات پر بین الاقوامی کنونشن کی تعمیل میں تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا تھا جس کے امور میں 1995 میں ترامیم کی گئیں اور 1985 کے آئی ایم او، آئی ایل او کی رہنما دستاویزات کی تجاویز کی روشنی میں ایک علیحدہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا۔ اس نئے سیٹ اپ سے عالمی بحری امور کے حوالےسے ایک نیا نقطہ نظر اپنایا جاسکتا ہے جو جہاز رانی اور میری ٹائم انڈسٹری کے مفادات کو بہتر طور پر پورا کرے گا۔
- پتہ: 43 میرینیرز فیئروے، ایسٹ وہارف کراچی۔ ٹمبر پونڈ کیماڑی، کراچی.
- 021-32858050
- http://www.mti.edu.pk/