آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش
زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔
پاکستان میں مونٹیسوری اسکولنگ، مونٹیسوری ٹریننگ اور مونٹیسوری سے تعلق رکھنے والی دیگر سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پاکستان مونٹیسوری کونسل (پی ایم سی) ایسے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ ایک مونٹیسوری کنسورشیم کے طور پر کام کرتی ہے جو مونٹیسوری کلچر کے فروغ کے خواہش مند ہیں۔ یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں مونٹیسوری سے متعلق کاروبار کرنے والے ادارے اور افراد اکٹھے ہو سکتے ہیں اور مونٹیسوری سے متعلق امور اور مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں جبکہ ایک دوسرے کی معاونت بھی کرسکتے ہیں۔ پی ایم سی پُرکشش پیکجز کی آفر سے زیادہ سے زیادہ انفرادی، مونٹیسوری اسکولوں اور کاروبار سے وابستہ افراد سے جُڑنے کی خواہش مند ہے تاکہ اس طرح باقاعدہ مدد اور اس کے خود مختار نظام کے ذریعہ انہیں مونٹیسوری کی فضیلت کی طرف لے جائے۔
اس کے دیگر کرداروں میں اشاعت کی فراہمی ، تحقیق کا ضابطہ ، آن لائن سوشل فورمز اور ای میل گروپس کی بحالی اور انتظام و انصرام کے امور وغیرہ شامل ہیں۔
- پلاٹ نمبر 58 اسٹریٹ نمبر 12 نیو بنی گالہ گرینز، نزد عمران خان چوک، بنی گالہ، اسلام آباد۔
- 0800-4-5555
- https://montessori.edu.pk/