آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش
زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔
ہمارا عزم زندگی کے ہر شعبے میں پروگریسیو ڈیویلپمنٹ کے ذریعے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بننا ہے، ہم اپنے ملک میں لیبر مینجمنٹ ریلیشن شپ اور ہنر مند ترقی کے ذریعے معاشرتی اور معاشی بہتری کے خواہاں ہیں۔ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کو ختم کرنا اور بے روزگاری کا خاتمہ کر کے عوام کو با عزت روزگار فراہم کرنا اور پوری دنیا میں عظمت و وقار کو برقرار رکھنے کے لئے جدید دور کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہمارے عظیم مقاصد میں شامل ہے۔
اہداف: پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھانا،
مارکیٹ کے تقاضوں پر فوکس ٹریننگ کے ذریعہ ورکرز کی استعداد کار کی صلاحیت بڑھانا، پیداوری استعداد اور معیار میں اضافہ، تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت کے نظام میں تربیت کی صلاحیت بڑھانا ، تربیت کی ضرورتوں کا جائزہ، تحصیل کی سطح تک پیشہ ورانہ تربیت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اضافہ ہمارے اہداف میں شامل ہے۔
- H-9/4 H 9/4 H-9 اسلام آباد۔
- 0343 5254650
- http://www.ntb.gov.pk/