آپ کے قریب بہترین انسٹیٹیوٹ کی تلاش
زندگی بھر کی مہارتیں تیار کریں جو نہ صرف آپ کی مہارت کو بڑھا دیں بلکہ خوشحالیوں کے لاتعداد دروازے کھولیں۔
اے ایچ کے این سی آر ڈی کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے دیہی اور غیر مراعات یافتہ طبقات کو سماجی اور معاشی سطح پر استحکام سے ہمکنار کر کے دیہی اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اے ایچ کے این سی آر ڈی کا مشن ملک سے غربت کے خاتمے اور غریب عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا بھی ہے۔ اس ادارے کا مشن عوامی اور ترقیاتی شعبے میں علم پر مبنی صلاحیت سازی کے گرد گھومتا ہے جو اپنے ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب اور نادار افراد کی صلاحیتوں اور ہُنر مندی میں اضافہ کر کے ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
- پتہ: مین پارک روڈ، چٹھہ بختاور، اسلام آباد۔
- 051-9255187
- http://www.ncrd.gov.pk/