تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں
تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو تیار کرتے ہیں۔ ہر پروگرام میں، آپ کے سفر سے لے کر منزل تک پہنچنے کے ہر قدم پر، ہم آپ کی ذہنی تربیت کرتے ہیں اور آپ کو ایک اثر انگیز زندگی گزارنے کے لیے اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن، خیبرپختونخوا حکومت کی ایک ایجنسی ہے جو سرکاری ملازمین اور بیوروکریٹس کی بھرتیوں کے لیے ذمہ دار ہے۔
پبلک سروس کمیشن کے انسٹیٹیوٹ کو پہلی بار گورنمنٹ آف انڈیا کے 1935 کے ایکٹ کے آرٹیکل 264، 265 اور 266 کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔
بعد میں آئینِ پاکستان کے 1956 کے آرٹیکل 188 اور 1962 کے آرٹیکل 186 کے تحت پبلک سروس کمیشن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کو 1973 کے آئین کے آرٹیکل 242 کے تحت قائم کیا گیا اور 1978 کے پی ایس سی آرڈیننس کے تحت خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشش کو فعال کیا گیا۔
اغراض و مقاصد:
خیبرپختونخوا کے 1978 کے پی ایس سی آرڈیننس اور 1983 کے، کے پی، پی ایس سی رولز کے تحت کمیشن کے اغراض و مقاصد میں ترامیم کی گئیں اور اب یہ کمیشن اسی ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں کام کرتا ہے۔
بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانا:
صوبے کی سول سروس اور سول پوسٹوں کے سلسلے میں بیسک پے اسکیل 16 اور اس سے زیادہ یا اس کے برابر اور صوبائی حکومت کے بعض محکموں میں پوسٹوں کو بیسک پے اسکیل میں 11 سے 15 یا اس کے برابر کو صوبے کے مخصوص امور کو انجام دینے کے لیے آپس میں جوڑنا۔(سوائے ضلعی کیڈر کی پوسٹوں کے)۔
گورنر کو مشاورت فراہم کرنا:
شق (اے) میں موجود حوالہ جات ، خدمات اور آسامیوں کے لیے قابلیت ، اور بھرتی کے طریقوں سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کرنا۔
شق (اے) میں بتائی گئی خدمات اور پوسٹوں پر ابتدائی تقرریوں کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنا۔
بیسک پے اسکیل 17 اور اس سے اوپر کے عہدوں پر ترقی کے ذریعہ تقرری اور ایک خدمت سے دوسری خدمت میں منتقلی اور کوئی بھی دوسرا معاملہ جس پر گورنر کمیشن کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
- پلاٹ نمبر 2۔ فورٹ روڈ، پشاور کینٹ ۔خیبر پختونخوا۔
- 091-9214131
- http://www.kppsc.gov.pk/