تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں

تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو تیار کرتے ہیں۔ ہر پروگرام میں، آپ کے سفر سے لے کر منزل تک پہنچنے کے ہر قدم پر، ہم آپ کی ذہنی تربیت کرتے ہیں اور آپ کو ایک اثر انگیز زندگی گزارنے کے لیے اعتماد فراہم کرتے ہیں۔

نیشنل ٹیسٹنگ سروس آف پاکستان

اپنے قیام کے 17 سال کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد این ٹی ایس اب کالج اور یونیورسٹی کے لیول پر میرٹ ار معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے فعال کردار اد اکر رہا ہے۔

نیشنل ٹیسٹنگ سروس آف پاکستان (این ٹی ایس) کا قیام جولائی 2002  میں عمل میں آیا۔ اس ادارے کے قیام کی ضرورت قومی تعلیمی پالیسی (1998 - 2010) اور حکومت پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پالیسی میں ٹیسٹنگ سروس کی ضرورت کے پیشِ نظر محسوس ہوئی جس کی بنا پر اسے قائم کیا گیا۔   

اپنی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پیروی کرتے ہوئے

این ٹی ایس ہمیشہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شفاف طریقے سے پورے نظام کے معیار، کارکردگی، اعتبار، درستگی اور نمایاں طور پر صداقت کو یقینی بناتا ہے۔

ہم کون ہیں؟

پاکستان کی پہلی  اور خود مختار تجربہ کار تنظیم ہونے کی حیثیت سے

این ٹی ایس کے فرائض میں ٹیسٹ کا انعقاد، داخلے کے عمل کو یقینی بنانا، اسکالرشپس، بھرتیوں کے عمل اور پروموشنز  کی جانچ پڑتال کرنا اور اسے یقینی بنانا ہے، ان تمام معاملات کی نگرانی کے لیے این ٹی ایس کا بورڈ آف گورنرز کام کرتا ہے۔

انجینئرنگ  اور میڈیکل سمیت اب داخلے کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ اور جائزے بہت سارے سرکاری اور نجی شعبے کے کالجز ، یونیورسٹیوں اور اداروں کی پہلے سے زیادہ ضرورت بن چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ این ٹی ایس، پبلک اور پرائیویٹ تنظیموں میں بھرتیوں کے لیے اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

ویژن:

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جانچ اور تشخیص کے لیے مختص تنظیم جو مارکیٹ میں تعلیم یافتہ اور مسابقتی انسانی وسائل کی تیاری میں سہولیات فراہم کرنے پر مامور ہے۔ 

مشن:

تعلیمی اور پیشہ ورانہ جانچ اور تشخیص میں معیارات کی تعمیر اور فروغ پر کاربند۔

اہداف:

داخلے، اسکالرشپ کے حصول اور بھرتیوں کے مقاصد کی غرض سے امیدواروں کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے موثر، شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیسٹ کروانا۔

ملک میں تعلیم اور بھرتیوں کے رائج نظاموں میں مروجہ درسی اور آپریشنل خلیج کی نشاندہی کرنے کے لیے تعلیمی ، پیشہ ورانہ اور جانچ کے نظاموں پر تحقیق کرنا۔

جانچ اور تشخیص کے ذریعے پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن کے وسیلے سے تعلیمی اور پیشہ ور افراد اور اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا۔

اور

تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کے معیارات کے بارے میں معلومات پیدا کرنے اور ان کے حوالے سے تحقیق کے عمل کو یقینی بنانا۔

بنیادی اقدار:

اپنی بنیادی اقدار کی پیروی کرتے ہوئے این ٹی ایس کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ روایتی ٹیسٹنگ سروسز کے طریقہ کار اور اس سے وابستہ امور کو بہتر بنانے میں دیگر روایتی اداروں پر سبقت حاصل کرے۔ اس مقصد کے لیے این ٹی ایس ہمیشہ اپنی بنیادی اخلاقی اقدار کی پیروی کرتا ہے۔

عزت و تکریم:

این ٹی ایس ہمیشہ باہمی احترام کی پاسداری کرتا ہے اور اپنے عملے، شراکت داروں اور امیدواروں کی عزت، وقار، صلاحیت اور حصہ داری کو عزت و تکریم دیتا ہے۔  

صداقت:

این ٹی ایس ہمیشہ اپنے قول و فعل میں شفافیت، صداقت اور راست گوئی کی پاسداری کرتا ہے اور اپنے انفرادی یا اجتماعی عمل کی زمے داری کو قبول کرتا ہے۔  

ساکھ:

این ٹی ایس ہمیشہ اپنے کام کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ساکھ کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

عہد:

اپنے بڑے سماج کی خدمت کے لیے مل جُل کر موثر انداز میں کام کریں۔

رُتبہ:

زیادہ سے زیادہ اثر حاصل کرنے کے لیے خود کو مستقل طور پر چیلینج کریں تاکہ سیکھنے اور کارکردگی کی اعلیٰ سطح تک جاسکیں۔

این ٹی ایس کے معیارات:

  • شفافیت
  • میرٹ
  • ایمانداری
  • قابلِ بھروسہ ہونا

پالیسی:

بین الاقوامی معیار کی جانچ۔

معیار کو منظم رکھنا۔

عدم برداشت۔

این ٹی ایس، ٹیسٹ اور جائزوں کے انتظام میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے داری کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اس طرح ٹیسٹ لینے والوں کے علم اور صلاحیتوں کی مستند پیمائش اور معیاری انتخاب کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو