تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں

تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو تیار کرتے ہیں۔ ہر پروگرام میں، آپ کے سفر سے لے کر منزل تک پہنچنے کے ہر قدم پر، ہم آپ کی ذہنی تربیت کرتے ہیں اور آپ کو ایک اثر انگیز زندگی گزارنے کے لیے اعتماد فراہم کرتے ہیں۔

سندھ پبلک سروس کمیشن

سندھ پبلک سروس کمیشن، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سطح پر پیشہ ورانہ اور درسی امتحانات کا انعقاد کرنے اور مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر منصفانہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔   سندھ پبلک سروس کمیشن کا قیام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی شعبہ جات میں 

ملازمت کی غرض سے بھرتیوں کے لیے امتحانات کے انعقاد میں ہر طرح کی خدمات کا قیام، بحالی، طرزِ عمل، فراہمی، خریداری یا سروسز فراہم کرنے اور پیشہ ورانہ کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ یا دیگر خدمات میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لینے کی غرض سے عمل میں لایا گیا تھا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے فرائض میں

تعلیمی اداروں ، کالج آف آرٹس، ریسرچ، سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن کو فروغ دینے، قائم کرنے اور چلانے کے لیے اعلیٰ سطح کے اسکولوں، ماہرین تعلیم ، تکنیکی تربیتی مراکز اور اس طرح کے دیگر تعلیمی اداروں پر نظر رکھنا ہے جو پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ کی خدمات اور انتظامی مہارتیں حاصل کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی وابستگیوں کے ساتھ ملک میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاہم مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی ادارے کو خود کو یونیورسٹی کے طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی وہ ڈگری دینے والے ادارے کی حیثیت سے کام کرسکتا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا کام شفافیت، میرٹ، صلاحیت اور معیار کو یقینی بنانا ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے درست مقام کے لیے درست شخص کا انتخاب یقینی بنایا جاسکے۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن درج ذیل امور کو خاص طور پر دھیان میں رکھتا ہے۔

منصفانہ امتحانات کے ذریعے اسکولوں میں نظامِ تعلیم کو بہتر بنانا۔

طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا اہل بنانا۔

تنظیم میں مناسب امیدوار کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے مشاورت فراہم کرنا۔

طلباء کو جدید آلات اور امتحان کی تکنیکس سے آراستہ کرنا۔

امتحانات کو یقینی بنانے کے لیے ممتحن، نگران، اسٹاف، ایگزام کنٹرولر، ایکسٹرنل ایگزامینیشن، ٹیسٹ مانیٹرنگ آفیسرز فراہم کرنا۔

تعلیمی اداروں اور امتحانی باڈیز کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تشخیص اور جانچ پڑتال کی جدید تکنیک کو استعمال میں لانا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن ایک شفاف ، تعلیم یافتہ اور جدید تنظیم کی حیثیت سے جامع اور تعلیمی پیشہ ورانہ جانچ اور امتحان کی تشخیص کی حمایت کرنے اور جانچ اور تشخیص کے نظام میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو