logo_image

اسکول آف ایکسیلینس

ایئرپورٹ روڈ، سکھر، سندھ، پاکستان۔
soe.edu.pk/index.php | (071) 5804400 |

جائزہ

ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے جانے پہچانے عوامل ہیں جنہوں نے مل کر تعلیم کی تباہی میں کردار ادا کیا ہے۔ اس سوچ نے طلباء اور والدین کے ذہنی روش کو تبدیل کر دیا ہے کہ موجودہ تمام غلط نظاموں کی پیروی کیے بغیر کامیابی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان تمام حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، سکھر شہر کے چند پُرخلوص اور نیک نیت افراد اور سینئر ماہر تعلیم کے ذریعہ یہ ارادہ کیا گیا کہ ایسا اسکول کا نظام تیار کیا جائے جہاں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے بغیر جدید طریقے سےانتہائی مناسب قیمت پر معیاری تعلیم مہیا کی جانی چاہیے اور طلباء اور ان کے والدین کی اس سوچ کو بدلا جانا چاہیے کہ مہنگی تعلیم حاصل کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس روشن فکر اور نیک نیتی کے ساتھ سن 2006 میں اسکول آف ایکسی لینس قائم کیا گیا جس نے اگست 2006 سے باضابطہ تعلیم کی فراہمی کا عمل شروع کیا۔ یہاں ابتدا میں پہلی جماعت سے ساتویں تک تعلیم دی جاتی تھی۔ اس اسکول کے آغاز میں یہاں صرف 3 اسٹوڈنٹس اور 7 اساتذہ تھے۔ تاہم انتہائی مختصر عرصے میں یہاں اسٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا اور 63 طالب علم اسکول آنے لگے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد طلبا کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے تیار کرنا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ معیاری تعلیم اور سخت محنت ہی کامیابی کی واحد کلید ہے۔

عام معلومات

شہر سکھر
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ایس ایس سی
غیر ملکی وابستگی
کیمپس سکھر

تعلیمی

کیمپس کی سہولیات

  • آڈیٹوریم
  • سائنس لیبز
  • کمپیوٹر لیبز
  • کیفیٹیریہ

انسٹی ٹیوٹ کی تفصیلات

خلاصہ

انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت پرائیوٹ

داخلہ کی قسم Aptitude Test


جائزہ

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو