جائزہ
دی ایجوکیٹرز کو 1975 میں چھوٹے بچوں کے لیے لیس اینجیس مونٹیسوری اکیڈمی کے نام سے قائم کیا گیا تھا، دی ایجوکیٹرز بیکن ہائوس کا ایک پراجیکٹ ہے۔ بیکن ہائوس آج اپنے نجی اسکولز، انسٹیٹیوٹس اور یونیورسٹیز کا تیزی سے بڑھتا ہوا عالمی نیٹ ورک رکھتا ہے۔ دی ایجوکیٹرز اپنے اسٹوڈنٹس کو پری اسکول سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک طلبا کو مخصوص اور معنی خیز تعلیم فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس ادارے نے قابل ذکر کامیابی کے ساتھ ملک بھر میں تعلیمی ترقی کے لئے سولہ سال سے زیادہ عرصے کی خدمات کو مکمل کیا ہے۔ سن 2002 میں قائم ہونے کے بعد سے اب اس ادارے کے پاکستان بھر میں 900 سے زائد کیمپس ہیں ہیں جو تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ تعلیم کے میدان میں قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے اس ادارے کی موجودگی پاکستان کے 225 سے زائد شہروں میں ہے جبکہ یہاں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے ۔ ان قابلِ ذکر کامیابیوں کے باعث اس سے ایجوکیٹرز دنیا کے کسی بھی دوسرے نجی اسکول کے مقابلے میں سب سے بڑے مقام پر پہنچ جاتا ہے۔
جائزہ