جائزہ
لاہور گیریزن ایجوکیشن سسٹم لاہور کینٹ ، پاکستان میں واقع ایک وسیع و عریض تعلیمی تنظیم ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی نسل کے ساتھ ملک کے مستقبل کو خوشحال بنانے کے لئے کوشاں ہیں، جو قوم کی رہنمائی کے عہد پر کاربند ہے۔ ایل جی ای ایس بچوں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور ان کو ایک مضبوط کردار اور اپنے پیچھے بہترین نقوش چھوڑ جانے والی شخصیت کے حامل افراد میں ڈھالنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ لاہور گیریزن ایجوکیشن سسسٹم اسکولوں اور کالجوں کا وسیع نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ ہے جو مونٹیسوری لیول سے لے کر ماسٹرز کے درجے تک روایتی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام سطحوں پر متحرک اور تخلیقی تعلیم مہیا کرنے میں منہمک ہے۔ ایل جی ایس ایس نے ایس ایس سی کے امتحانات میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسکولوں کے ذریعہ حاصل کردہ جی پی اے بھی غیر معمولی ہیں۔ لاہور ریجن سے حاصل ہونے والے جی پی اے کے مطابق ایل جی ای ایس کے اسٹوڈنٹس نے بہترین نتائج دیئے ہیں۔ ان بچوں کی کارکردگی کے اعداد و شمار کے مطابق 5 اعشاریہ 88 جی پی اے کا حصول ان بچوں کا ایک قابلِ قدر کارنامہ ہے، ٹاپ 10 پوزیشن پر آنے کے بعد ، ہمارے 22 طلباء نے یہ سنگِ میل عبور کیا ہے اور ان میں سے 5 اسٹوڈنٹس پہلی پوزیشن پر ہیں۔
عام معلومات
شہر لاہور
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ایس ایس سی
غیر ملکی وابستگی کیمبرج انٹرنیشنل اکزیم - سی آئی ای
کیمپس لاہور
لاگت اور مالی امداد
-
میرٹ بیسڈ اسکالرشپس
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
آڈیٹوریم
-
انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
-
اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
-
سائنس لیبز
-
لائبریری
-
میڈیکل روم
-
ٹرانسپورٹ
-
کمپیوٹر لیبز
-
کیفیٹیریہ
جائزہ