جائزہ
کانونٹ آف جیسس اینڈ میری 86 کلفٹن کراچی سسٹرز آف جیسس اینڈ میری کے زیر انتظام چلنے والا ایک تعلیمی ادارہ ہے جو پوری دنیا میں ایسے اداروں کو چلاتا ہے۔ سسٹرز کا پہلا گروپ 1842 میں بھارت میں آیا جبکہ کانونٹ اسکول 1856 میں سیالکوٹ میں قائم کیا گیا۔ اسی صدی میں مری اور لاہور میں بھی اسی نوعیت کے تعلیمی ادارے کھولے گئے جبکہ اس کے کم و بیش ایک سو سال بعد یعنی 1959 میں کراچی میں کانونٹ اسکول کھولا گیا۔ اس اسکول کا مقصد کلفٹن کے علاقے میں انگریزی بولنے والے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ ہمارے اسکول کا مقصد ہے کہ بچے کی جسمانی ، روحانی ، فکری ، ثقافتی اور معاشرتی سطح پر ہمہ جہتی نشوونما کو یقینی بنایا جائے تاکہ آج کے یہ طالب علم بچے کل کے ذمے دار شہری کی حیثیہت سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اسی طرح مربوط شخصیت والی لڑکیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ فرد کی ذاتی ضرورت اور آج کی بدلتی دنیا کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو عقلی، علمی، فکری، روحانی اور سماجی نشوونما اور ترقی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس طرح نوجوان طالب علموں کو دنیا کا بہتر علم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے اور اس کے نتیجے میں ان میں دوسروں کی حقیقی خدمت کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔
عام معلومات
شہر کراچی
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی رومن کیتھولک
غیر ملکی وابستگی کیمبرج انٹرنیشنل اکزیم - سی آئی ای
کیمپس کراچی مری
لاگت اور مالی امداد
-
میرٹ بیسڈ اسکالرشپس
-
نیڈ بیسڈ اسکالرشپس
تعلیمی
کیمپس کی سہولیات
-
آڈیٹوریم
-
اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
-
سائنس لیبز
-
لائبریری
-
ٹرانسپورٹ
-
کیفیٹیریہ
جائزہ