جائزہ
تعلیم کے فروغ کے لیے وقف ایک اسکول ہونے کے ناتے منور فائونڈیشن ہائی اسکول ایک ایسا انسٹیٹیوشن ہے جو ہر فرد کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔ ماں کی گود سے نکلنے کے بعد ہر بچے اور بچی کے لیے یہ ایک انتہائی مناسب جگہ ہے جہاں وہ ہر چیز کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکول جانے کی عمر، زندگی کا وہ حصہ ہے جس میں بچہ بڑا ہونا شروع کرتا ہے اور دنیا کو سمجھنے لگتا ہے۔ جو لوگ اسکول جاتے ہوئے اپنی راہ سے بھٹک جاتے ہیں انہیں زندگی میں کبھی بھی اپنا راستہ نہیں مل پائے گا۔ اسکول ایک ایسی جگہ ہے جہاں ایک بچہ جانتا ہے کہ علم اور رویے اور اعتماد کے ساتھ انجان راہوں پر کیسے چلنا ہے۔
جائزہ