logo_image

صادق پبلک اسکول

احمد پور روڈ۔
http://www.sps.edu.pk/default.aspx | (062) 2880229 |

جائزہ

قیامِ پاکستان کے بعد بدلتے اُفق اور نئی امنگوں کے ساتھ اس نئے ملک کو عوامی و معاشرتی زندگی کے ہر شعبے میں ایک نئی قیادت کی ضرورت تھی اسی ضرورت کے پیشِ نظر ایسے تعلیمی ادارے یا پبلک اسکول کے قیام کا تصور سامنے تھا جو اسٹوڈنٹس کی کردار سازی اور شخصیت کے فروغ کے پروگراموں اور معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اسلامی نظریات پر خصوصی زور دیتے ہوئے اپنی عظمت کی بحالی کے اقدامات کو فروغ دے اور اپنے تہذیبی ورثہ کو بحال کرنے کی کاوشوں کو اجاگر کرے۔ ایسے ہمہ گیر ادارے کی تعمیر یقیناً ایک مشکل کام ہے لیکن حقیقی لوگ وہ ہیں جنہوں نے ایسی عظیم یادگاریں قائم کیں جو ملک و قوم، اساتذہ اور پڑھنے والوں کے لیے انتہائی قابلِ قدر ہیں۔ اس طرح کا ادارہ نوجوان نسل کی زندگی اور کردار کو روشنی سے معمور کرتا ہے جو ہماری ملت کے مستقبل کی امید ہے۔ صادق پبلک اسکول کے اس پراجیکٹ کو بہاولپور حکومت نے اپنایا۔ اس کا سنگِ بنیاد سر صادق محمد خان عباسی ( 5 ) نے مارچ 1953 میں رکھا۔ کوئی بھی ملک اس وقت تک خوشحالی اور ترقی حاصل نہیں کرسکتا جب تک کہ اس کے عوام صحیح طور پر تعلیم یافتہ نہ ہوں تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کے آس پاس کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور وہ اچھے اور برے کی تمیز کرنے کے قابل ہیں۔ یہ حدِ فاضل یقیناً تعلیم کے ذریعے ہی پُر کی جاسکتی ہے۔ جمہوریت کے فوائد اور دنیا کی ترقی پسند قوموں میں قابل رشک مقام حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر مالی تعاون، محتاط منصوبہ بندی، ویژن اور بہتر طریقوں کی ضرورت ہے۔ اس ادارے میں تعلیم کا مقصد فقط روایتی نوکری اور بابو ٹائپ کے افراد پید اکرنا نہیں ہے بلکہ نوجوان نسل کو مضبوط کردار، عظیم صلاحیتوں اور تحرک سے مالا مال کر کے ان کے سامنے عائد ذمہ داریوں کو نبھانے کے لائق بنانا ہے۔

عام معلومات

شہر بہاولپور
امتحان کی قسم Annual
مقامی وابستگی ایس ایس سی
غیر ملکی وابستگی کیمبرج انٹرنیشنل اکزیم - سی آئی ای
کیمپس بہاولپور

تعلیمی

کیمپس کی سہولیات

  • آڈیٹوریم
  • انڈور اسپورٹس فیسِلٹی
  • اوٹڈور اسپورٹس فیسیلٹی
  • سائنس لیبز
  • لائبریری
  • میڈیکل روم
  • وائی فائی
  • ٹرانسپورٹ
  • کمپیوٹر لیبز
  • کیفیٹیریہ

انسٹی ٹیوٹ کی تفصیلات

بہاولپور, پاکستان

خلاصہ

انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت پرائیوٹ

داخلہ کی قسم Aptitude Test


جائزہ

تجویز کردہ بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو