اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ

 جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں واقع کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی آر آئی) ایک نامور تحقیقی ادارہ ہے  جو 1978 اور 1979 کے درمیان قائم ہوا۔ یہ ادارہ فیصل آباد کے ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت کام کرتا ہے جو پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے۔

کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے ذریعے خطے میں کاٹن کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔ 

چونکہ پاکستان زراعت پر مبنی ملک ہے اور اس کا 70 فیصد روزگار براہ راست زراعت کے ذریعے پیدا ہوتا ہے

اسی مناسبت سے پاکستان میں کاٹن ایک نقد فصل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فائبر، غذا اور شیلٹر فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں گھروں کے باورچی خانوں میں اس کا استعمال سستے ایندھن کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

دنیا کی آبادی چونکہ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور موجودہ منظرنامے میں جہاں محدود قابلِ کاشت وسائل موجود ہیں، پانی اور زمین کے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے جو صرف تحقیق اور ترقی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

سی آر آئی (کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ) رحیم یار خان شہر سے 15 کلومیٹر دور ابو ظہبی روڈ پر واقع ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کا مجموعی رقبہ 170 اعشاریہ 5 ایکٹرز پر محیط ہے جس میں 21 اعشاریہ 5 ایکڑ رقبے پر دفاتر، شیڈز، گرین ہائوسز اور رہائشی عمارتیں واقع ہیں۔

یہاں کا 92 ایکڑ رقبہ کاشت کاری کے لیے استعمال ہوتا ہے اور 57 ایکڑ رقبے کی سطح غیر منقسم، ریتلی اور غیر حاکمیت کی حامل ہے۔

سی آر آئی میں ماحولیاتی حالات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے نت نئے تجربات کرنے کے لیے گرین ہاؤس جیسی سہولیات حاصل ہیں جبکہ یہاں لائبریری اور فائبر ٹیکنالوجی لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو