اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
پی اے آر سی کا اس سے پہلے نام بلوچستان ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (بی اے آر ڈی سی) تھا جسے 2014 میں تبدیل کرکے پی اے آر سی کردیا گیا۔ اس ادارے کا ہیڈ کوارٹر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ہے۔ بلوچستان کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پی اے آر سی نے اپنے زیر اہتمام محکموں کو اپ گریڈ اور وسیع کیا ہے۔ بی اے آر ڈی سی کوئٹہ کے زیرانتظام آنے والے پانچ انسٹی ٹیوٹس جن میں ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ خضدار، کوسٹل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ لسبیلہ، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ تُربت، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ جعفر آباد اور ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بارکھان شامل ہیں۔ یہ تمام ادارے اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ صوبے میں دستیاب قدرتی وسائل پانی، زمین، زرعی اراضی، لائیو اسٹاک، ادویات میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں اور نباتات اور فشریز وغیرہ سے موثر انتظام کے ذریعے بھرپور استفادہ کیا جا سکے اور ان کی پیداوار میں حتیٰ الامکان اضافہ کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لائے جا سکے۔
- پوسٹ بکس نمبر 63 بریوری روڈ، کوئٹہ۔
- 081-9213286
- http://www.parc.gov.pk/