اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
ملک کا یہ اہم ادارہ فصلوں کی پیداوار اور تحفظ ، مٹی کی زرخیزی ، پانی کے انتظام و تحفظ اور خوراک کے وسائل میں قابلِ قدر اضافے ، جوہری اور دیگر عصری تکنیکوں کو استعمال میں لانے اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
مشہور نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ فار فوڈ اینڈ ایگریکلچر (این آئی ایف اے) اُن چار ریسرچ انسٹیٹیوٹس میں سے ایک ہے جن کا انتظام و انصرام پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے پاس ہے، ملک کے اس اہم تحقیقی ادارے کو 1982 میں قائم کیا گیا
نِیفا کے پلانٹ بریڈنگ اور جینیٹکس ڈویژن نے گندم، آئل سیڈ براسیکا، چنے اور مونگ پھلی سمیت فصلوں کی 21 اقسام جاری کی ہیں۔ یہ تمام اقسام خیبرپختونخوا کے کاشت کاروں اور کسانوں میں بے حد مقبول ہیں۔
نِیفا کی جانب سے گندم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ کر کے آٹے میں مزید غذایئت اور توانائی پیدا کرنے کے امور پر کام جاری ہے۔
ںِیفا میں NIRS کے استعمال کے ذریعے تیل کے معیار کا تجزیہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
- پتہ: پشاور، صوبہ خیبرپختونخوا۔
- 091-2964060-62
- https://www.nifa.org.pk/