اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
لاہور میں واقع پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر جسے پی آئی ٹی اے سی کے مختصر نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے اسٹوڈنٹس کو تکنیکی تعلیم اور تربیت فراہم کرتا ہے۔
عملی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے میدان میں پی آئی ٹی اے سی کو ایک اہم اور معتبر ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
پی آئی ٹی اے سی میں مختلف شعبہ جات اور مضامین کے مختصر مدت کے تربیتی
کورسز پیش کئے جاتے ہیں۔
پی آئی ٹی اے سی کے پیش کردہ کورسز مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔
یہاں سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے افراد کی صنعتی اور انتظامی امور سے متعلق صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں جن میں ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ پروڈکشن ٹولز وغیرہ شامل ہیں ان شعبوں میں تربیتی پروگرامز، سیمینارز، ورکشاپس، گروپ ڈسکشنز اور عملی مظاہرے کے ذریعے اسٹوڈنٹس کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
پبلک اور نجی دونوں شعبوں میں پلانٹ میں پیداواری مسائل کو حل کرنے، ذہنی کام کرنے، معدنیات سے متعلق، ہیٹ ٹریٹمنٹ، الیکٹروپلاٹنگ ، سرفیس ٹریٹمنٹ، مشینی عناصر کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ اور لائٹ انجینئرنگ سیکٹر اور ریورس انجینئرنگ میں عمدہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرنے والے افراد میں مہارت اور ہُنر مندی پیدا کی جاتی ہے۔
- میٹرو کنال اسٹیشن، 234 فیروزپور روڈ، نزد ابوبکر بلاک، گارڈن ٹائون۔ لاہور
- 042-99230699
- https://pitac.gov.pk/