اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
لاہور کے میئو اسپتال میں واقع سینٹر فار نیو کلیئر میڈیسن (سی ای این یو ایم) نے 60 کی دہائی کے اوائل (1963) میں میڈیکل ریڈیوسوٹوپ سینٹر کے نام سے کام کا آغاز کِیا۔ بعد میں اسے کچھ عرصے تک اٹامک انرجی میڈیکل سینٹر کے نام سے جانا جاتا رہا تاہم اس کا نام بدل کر سن 2001 میں سینٹر فار نیوکلیئر میڈیسن (سینم) لاہور رکھ دیا گیا۔
یہ ادارہ پاکستان میں صحت کی نگہداشت کے معیار کو بڑھانے کےعزم پر کاربند ہے ، سینم اپنے قیام کے آغاز سے ہی مریضوں کو جوہری طب کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
یہاں سالانہ 25 ہزار سے زائد نئے مریضوں کو مختلف جوہری (طب) اور غیر جوہری روٹین ٹیسٹ اور تشخیص کے طریقہ کار کے لیے رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، جو اپنے علاج کے لیے باقاعدگی سے سینم جاتے ہیں۔
- میئو اسپتال روڈ، انارکلی بازار۔ لاہور۔
- 042-99214436
- http://www.kemu.edu.pk/cenum.html