اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
قومی وسائل کے ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی وسائل کی فراہمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر نے مستقبل کی پیش بینی سے کام لیتے ہوئے ملک میں کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کرنے اور کول ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک مخصوص سینٹر کے قیام کا نتیجہ خیز خیال پیش کیا، جس کے نتیجے میں پنجاب یونیورسٹی میں ملک کا پہلا سینٹر فار کول ٹیکنالوجی قائم کیا گیا۔ اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد ٹیکنیکل افرادی قوت کی فراہمی اور ریسرچ بیک اپ مہیا کرنا ہے۔
اس ادارے میں تحقیق کے اہم شعبہ جات میں کوئلے کی گیسیفیکیشن ، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے ، کوئلے کے گھریلو استعمال، صنعتی شعبے میں کوئلے کے ذریعہ فرنس آئل اور قدرتی گیس کا متبادل تیار کرنا، کوئلے کی ٹیکنالوجی کو ترقی یافتہ / ترقی پذیر ممالک سے پاکستان منتقل کرنا اور کوئلے کے مقامی ذخائر پر تحقیق کے نتائج کو مربوط کر کے ملک کے اندر عوام میں علم ، تجربہ اور مہارت کو عام کرنا شامل ہے۔
- یونیورسٹی آف پنجاب، قائدِ اعظم کیمپس۔
- 123
- http://pu.edu.pk/