اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں واقع ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان ایک پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ ہے۔ اس ادارے کو 1994 میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے قائم کیا تھا۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے پروفیشنلز کو تیار کرنا تھا۔ اس ادارے کے قیام کے بعد سے، ٹی آئی پی نے بڑی حد تک صنعت کی ضروریات کو پورا کیا ہے اور اپنی مزید ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے وسائل تیار کر رہا ہے۔ ٹی آئی پی سے گریجویشن کرنے والے افراد کو جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے ان کی واپسی پر مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ان لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ٹی آئی پی میں ایک آزاد اور خود مختار چارٹر کی منظوری دی گئی ہے جسے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ٹی آئی پی میں پڑھائے جانے والے نصاب اور دیگر مواد کو امریکا کی کلیمسن یونیورسٹی کی فیکلٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ ٹی آئی پی کے برطانوی کونسل اور مانچسٹر یونیورسٹی کے تائید شدہ اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں سے بھی روابط ہیں جس کی بدولت ٹی آئی پی کو عالمی صنعت اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق اپنے نصاب اور معیارات کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 
  • پتہ: پلاٹ نمبر 233، 203 عامر ٹریڈ سینٹر، 1 اے شاہراہ قائدین۔ بلاک 2۔ پی ای سی ایچ ایس۔ کراچی۔
  • 021-38109641
  • https://tip.edu.pk/
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو