اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن

اسپارکو کے نام سے معروف پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کو پاکستان کی قومی اسپیس ایجنسی ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ اس اہم ادارے کو 1961 میں کراچی میں قائم کیا گیا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کو اسپارکو کے مختصر نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کی قومی اسپیس ایجنسی ہے جسے 1961 میں کراچی میں قائم کیا گیا اور 1981 میں اسے ترقی دے کر کمیشن کے درجے پر فائز کیا گیا۔ اسپارکو کو اسپیس سائنس، اسپیس ٹیکنالوجی اور ملک کے اندر دیگر پُرامن تحقیقی مقاصد یعنی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے مامور کیا گیا ہے۔  

اسپارکو کی کامیابیوں میں 14 اگست 2011 کو دیسی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کرنے کے منصوبے اور پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ لانچ گاڑی کی ڈیولپمنٹ شامل ہے۔ دوسری جانب اگرچہ نیشنل ڈیفنس کمپلیکس میں حتف 2 اور ابدالی جیسے میزائل تیار کیے جاچکے ہیں مگر اسپارکو اب بھی سونمیانی بیچ ٹیسٹ فلائٹ رینج کو آپریٹ کررہا ہے جہاں پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ جوہری میزائلوں کے تجربے کئے جاتے ہیں اور میزائلوں کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔۔ اسپارکو کے زیر انتظام یہاں جن میزائلوں کے کامیاب تجربات کئے گئے ہیں ان میں حتف2 اور ابدالی کے علاوہ غزنوی اور شاہین میزائل بھی شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو