اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر ملک کا ایک اہم ادارہ ہے
جس کے فرائض میں
سائنسدانوں، محققین ، انجینئرز ، کاروباری افراد ، اندسٹری اور پاکستان کے شہریوں کو سائنسی اور تکنیکی معلومات کی فراہمی شامل ہے۔
پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم ہے۔
اس اہم ادارے کے 6 ذیلی مراکز کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور مطفر آباد میں واقع ہیں۔ پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر کی خدمات میں بیبلیوگرافک سروس، ڈاکیومینٹ سپلائی سروس، ایبسٹریکٹنگ، انڈیکسنگ سروس، نیشنل سائنس ریفرینس لائبریری، ریپوگرافک سروس اور ٹیکنالوجی انفارمیشن سروس وغیرہ شامل ہیں۔
پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر پاکستان، سائنس فائونڈیشن کے زیر انتظام کام کرتا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں سائنسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
- بلاک 3۔ گلشنِ اقبال، کراچی
- 021-99243621
- http://pastic.gov.pk/