اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جو صنعتی ورک فورس کے بڑے حصے پر مشتمل ہے۔ یہ انڈسٹری جدید اور نت نئے آلات سے مزین ہے تاہم اس انڈسٹری کو اب بھی باصلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔
پاکستان بیڈ ویئر ڈیزائننگ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان بیڈ ویئر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ایک پراجیکٹ ہے جسے ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے فراہم کردہ عطیات کے ذریعے قائم کیا گیا۔
اس ادارے کے قیام کے پیچھے بنیادی مقصد ملک کی موجودہ ٹیکسٹائل صنعت کی ضروریات کے مطابق ہنر مند نوجوانوں کو تکنیکی علوم سے آراستہ کر کے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہُنر مند اور باصلاحیت تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مناسب تربیت یافتہ اور فنی طور پر اہل افراد فراہم کرنے کے لیے پاکستان بیڈ ویئر ڈیزائننگ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے فیشن ڈیزائننگ اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ اینڈ ڈیزائننگ میں ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
- پلاٹ نمبر 245۔ i-v بلاک نمبر 6 پی ای سی ایچ ایس۔ کراچی۔ 75400 پوسٹل کوڈ۔
- 021-34544680
- https://pakbedwear.com/