اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

لیدر ریسرچ سینٹر
پاکستان کی وزارت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی زیرِ نگرانی 1959 میں ملک میں چمڑے کی صنعت میں خدمات کی فراہمی کے لیے کراچی میں واقع پی سی ایس آئی آر کی لیبز میں لیدر سیکشن قائم کیا گیا۔ جسے 1981 میں ترقی دے کر ریسرچ ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا۔ تین سال بعد یعنی 1984 میں لیدر ریسرچ ڈویژن کو مزید ترقی سے ہمکنار کیا گیا اور سائٹ کراچی میں لیدر ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا جو تاحال چمڑے کی صنعت میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ لیدر ریسرچ سینٹر میں افرادی قوت کی تعداد 110 ہے جس میں سائنسدان، انجینئرز اور لیدر ٹیکنالوجسٹ شامل ہیں۔ یہاں کام کرنے والے ٹیکنالوجسٹ کی ٹیم میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کیمسٹس اور انجینئرز شامل ہیں جو ریسرچ گروپ سے بہترین تربیت حاصل کر چکے ہیں اور اپنے کام کا وسیع تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ 
لیدر ریسرچ سینٹر کے قابلِ ذکر ڈویژنز میں لیدر ٹیکنالوجی ڈویژن، کیمیکل ریسرچ ڈویژن، ریسرچ یوٹیلائزیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈویژن اور انجینئرنگ ڈویژن شامل ہیں۔  
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو