اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز
انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ٓئی سی سی بی ایس) ترقی پذیر دنیا میں تحقیقی سرگرمیوں کے لیے وقف اداروں میں سے ایک اہم ادارہ ہے۔ سائنسی میدان میں تحقیق اور تربیت کے لیے اس ادارے کی ساکھ اور شہرت ملک کی حدود سے باہر نکل کر دور دور تک پھیل چکی ہے۔ اس ادارے کو نجی شعبے کا فراخدلانہ تعاون بھی حاصل ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ بھی ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آئی سی سی بی ایس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے سرحدی شعبوں میں تحقیق کے لیے ملک کا ایک اہم تعلیمی، تحقیق اور تدریسی ادارہ بننے کے عزم پر کاربند ہے، جسے اسکالرز کی تربیت میں عالمی رہنما تسلیم کیا جاتا ہے۔
 یہ اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر مامور ایک ایسا ادارہ ہے جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں اپنے طلبا کو اعلیٰ ترین تحقیق کے لیے تربیت فراہم کرتا ہے جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں معیاری افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو