اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

انسٹیٹیوٹ آف میرین سائنس

انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس (آئی ایم ایس) کو1981میں قائم کیا گیا، اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد ہمارے سمندری ماحول اور وسائل کے بارے میں اعلیٰ معلومات حاصل کرنا تھا۔

انسٹیٹیوٹ آف میرین سائنس اس وقت بحری ثقافت، سمندری غذا کے معیار، سمندری غذا کی ثقافت، سمندری پودوں، موتی کی صنعت، تیل، گیس آپریٹرز اور بحری جنگی سازوسامان وغیرہ کے لیے درکار بحری سائنس کے مختلف شعبوں میں مہارت اور اعلیٰ درجے کا علم حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
 آئی ایم ایس نے سمندری سائنس میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جس میں بحیرہ عرب کے شمال میں بحری زندگی پر ماحولیاتی ، حیاتیاتی ، بائیو کیمیکل ، کیمیائی اور ارضیاتی مطالعات شامل ہیں۔

پاکستان کے سمندری وسائل سے ابھی تک قابلِ ذکر استفادہ حاصل نہیں کیا جا سکا، جن پر پاکستان کی معاشی نمو میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لیے خاطر خواہ توجہ دی جانی چاہیے۔ بحری سائنس کے مختلف شعبوں میں مطلوبہ مہارت کے بغیر ہمارے پیداواری اور مالدار ساحلی علاقوں میں موجود بے پناہ دولت اور وسائل سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ کا عزم بحری وسائل کے بارے میں تحقیق کرنا، نوجوان سائنسدانوں کو تربیت دینا اور سرکاری یا غیر سرکاری ایجنسیوں کو مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ صنعتیں ہمارے سمندری وسائل کے تحفظ کے ساتھ ان کے قابلِ قدر استعمال کی طرف راغب ہوسکیں اور عوامی پالیسی اور سمندری ذرائع کی تشکیل کے لئے تازہ معلومات کو فروغ دیا جاسکے۔ 
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو