اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
اے ای آر سی کے نام سے معروف اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کراچی یونیورسٹی کا ایک انسٹیٹوٹ ہے جسے 1973 میں سندھ حکومت کے ذریعے قائم کیا گیا۔ اس ادارے کے قیام کے لیے فورڈ فائونڈیشن نے مالی مدد فراہم کی۔
پروفیسر ڈاکٹر احسان رشید جو کہ نامور اسکالر رشید احمد صدیقی کے صاحبزادے اور علی گڑھ یونیورسٹی کے معزز اور سابق طلباء میں شامل تھے، اے ای آر سی کے پہلے بانی ڈائریکٹر تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل اس انسٹیٹیوٹ کی موجودہ ڈائریکٹر ہیں۔
ابتدا میں یہاں صرف ایم اے ایس کا دو سال کا پوسٹ ماسٹر اسٹڈی کورس پڑھایا جاتا تھا تاہم اب یہاں ایم اے ایس، ایم فِل اور پی ایچ ڈی کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ اس ادارے میں پاکستان کی سب سے بڑی اکنامکس ریسرچ لائبریری موجود ہے جہاں آئی ایم ایف ( انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ)، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تمام پبلی کیشنز دستیاب ہیں۔
- کے یو سرکلر روڈ، یونیورسٹی آف کراچی۔
- 021- 99261541
- aerc.edu.pk