اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
ملک کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان ویلڈنگ انسٹیٹیوٹ کا قیام 1995 میں عمل میں آیا۔ اس ادارے کے اہداف میں ویلڈنگ کے شعبے میں سبقت کا مرکز بننا ہے۔ پاکستان ویلڈنگ انسٹیٹیوٹ کی خدمات کی فراہمی کی تاریخ 25 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ پی ڈبلیو آئی کا بنیادی مقصد ڈیزائن اور مختلف چیزوں میں خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔ پریشر ویسلز، بوائلرز، ہیٹ ایکسچینجرز اور آئل ریفائنریز میں نصب دیگر مکینیکل آلات، فرٹیلائزر پلانٹس، کیمیکل، پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز اور تھرمل پاور پلانٹس کی تیاری اور اپ گریڈیشن میں پی ڈبلیو آئی کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔
پی ڈبلیو آئی کی عمارت 50 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں انسٹیٹیوٹ کو درکار تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہاں ٹریننگ ایریاز، بہترین ماحول، قابلِ استعمال اسٹور، آڈیو ویژول آلات سے مزین لیکچر ہالز، ورکشاپس، لیبارٹریز، کمپیوٹر نیٹ ورک، لائبریری، کانفرنس روم اور سیمینار ہال واقع ہیں۔ پاکستان ویلڈنگ انسٹیٹیوٹ کا عزم ویلڈنگ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کو مضبوط اور قومی معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پی ڈبلیو آئی کی جانب سے ویلڈنگ اور جوائننگ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ انڈسٹری کو ٹیکنیکل سپورٹ بھی پیش کرتا ہے۔
- پتہ: پلاٹ نمبر 223 گلی نمبر 7۔ آئی 9 بٹا 2۔ انڈسٹریل ایریا۔ اسلام آباد۔
- 051-8257347
- http://pwi.org.pk/