اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

پاکستان سائنس فائونڈیشن

پاکستان سائنس فائونڈیشن ملک کے دو اہم اداروں پاکستان میوزیم فار نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) اور پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر( پی اے ایس ٹی آئی سی)

کے ساتھ کام کرتا ہے۔

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) ملک میں سائنسی اور تکنیکی تحقیق اور سائنس کی مقبولیت کے فروغ اور مالی اعانت کے لیے قائم کیا گیا ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔

پی ایس ایف کے زیر انتظام کام کرنے والی دو ذیلی تنظیمیں سرگرم ہیں جن میں پاکستان میوزیم فار نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) اور پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر( پی اے ایس ٹی آئی سی) شامل ہیں۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن کا بنیادی مقصد ملک میں سائنسی سرگرمیوں کو فروغ دینا، یونیورسٹیز اور دیگر انسٹیٹیوٹس میں سائنس کے میدنا میں ہونے والی ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرنا، سائنس سینٹرز اور میوزیم قائم کرنا، سائینٹیفک سوسائٹیز اور آرگنائزیشنز کے قیام کے ذریعے وقتاً فوقتاً سائنسی کانفرنسز کا انعقاد کرنا، دیگر ممالک کے ساتھ سائنسدانوں کے دوروں کا تبادلہ کرنا اور ملک کی معیشت کو نتیجہ خیز بنانے کے عمل میں مصروف افراد کو انعامات اور وظائف سے نوازنا شامل ہے۔ 
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو