اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

نیشنل سینٹر فار فزکس

نیشنل سینٹر برائے فزکس کو ملک اور خطے میں طبیعیات اور اطلاق شدہ مضامین میں تحقیق کے عمل کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

این سی پی فزکس کے شعبے میں ایک سینٹر آف ایکسیلینس کے طور پر ترقی کرنے کے لیے اٹلی میں واقع نظریاتی طبیعیات کے عبد السلام انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس کی طرز پر ابھرتے ہوئے مضامین میں شمولیت کرے گا تاکہ پاکستان میں طبیعات کے شعبے میں ہونے والی جدید پیشرفت سے اپنے اسٹوڈنٹس کو فیضیاب کیا جاسکے۔

 این سی پی کے مقاصد میں طبیعات کے شعبے میں اعلیٰ سطح کے تحقیقی منصوبوں اور موجودہ مہارت
 کی نشاندہی کرنا اور انہیں حاصل کرنا اور شراکتی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے مقامی انڈسٹری کو مضبوطی سے ہمکنار کرنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طبیعات اور اس سے وابستہ مضامین میں پیداواری صلاحیت کے بین الاقوامی اصولوں کے مساوی طور پر تحقیق کے معیار کو بلند کرنا، جامع کورسز، وکشاپس، کانفرنسز، سیمینارز اور مندوبین کے تبادلے کے پروگرام کے ذریعے سائنسی معلومات کے تبادلے کے لیے ایک بین الاقوامی فورم تشکیل دینا بھی اس ادارے کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو