اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں

تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے

نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جنوب مشرق میں 6 کلومیٹر کے فاصلے پر راول جھیل کے قریب واقع نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) کو 1984 میں قائم کیا گیا۔ 1400 ایکٹر رقبے پر محیط یہ ادارہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے تحت قائم ہونے والا ملک کا ایک بڑا ریسرچ سینٹر ہے۔ یہاں دستیاب سہولیات میں تجربہ گاہیں، لیبارٹریز، گرین ہائوسز، جین بینک، لائبریری، ڈاکیومینٹیشن، آڈیٹوریم، مشینری اور لیب کے آلات، ورکشاپس، اسٹورز، ہاسٹلز، کیفے ٹیریا، آڈیو ویژول اسٹوڈیوز اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ این اے آر سی وفاقی اور صوبائی سطح پر زراعت کے شعبے میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، تحقیقات کی کوششوں کے دوران غیر ضروری نقل سے گریز کرتے ہوئے تعاون اور مدد فراہم کرتا ہے جبکہ ان سائنسدانوں کی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مشترکہ منصوبہ جات کی تشکیل بھی این اے آر سی کے ذمے ہے۔

اس ادارے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ صوبائی اداروں کے بجائے کسی قومی مرکز میں جو بہترین تحقیق کی جاسکتی ہے وہ این اے آر سی میں کی گئی ہے۔

صوبائی سطح پر ہونے والی تحقیق اور توسیعی اداروں کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقی نظام سے دستیاب ٹیکنالوجیز کی موافقت کا انتظام بھی این اے آر سی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو