اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
مائونٹین ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (ایم اے آر سی) این اے آر سی کے ذریعے قائم ہونے والا پہلا تحقیقاتی ادارہ ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان میں زرعی پیداور کو بہتر بنانے کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان میں واقع تین عظیم پہاڑی سلسلے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے سنگم پر واقع جگلوٹ کے مقام پر اس سینٹر کا ہیڈ کوارٹر بنایا گیا جہاں 1984 میں اس سینٹر نے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ اسٹیشن کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا۔ 1988 میں اسے ترقی دے کر انسٹیٹیوٹ کی حیثیت دی گئی اور اس کے بیس سال بعد یعنی 2008 میں اسے ایک مکمل ریسرچ سینٹر بنادیا گیا۔
ایم اے آر سی کا بنیادی کام گلگت بلتستان میں زرعی پیداور کو بہتر بنانے کے لیے زراعت کے تمام شعبوں میں تحقیق کرنا اور گلگت بلتستان اور ارد گرد کے کم ترقی یافتہ جبکہ دور افتادہ علاقوں کے غریب کسانوں کے لیے معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اسے حال ہی میں فصلوں ، قدرتی وسائل ، مویشیوں اور ماہی گیری سے متعلق امور میں درپیش مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے الگ الگ پروگراموں کے ساتھ دوبارہ منظم کیا گیا ہے۔
- جی 5 اسلام آباد۔
- 051-90733053
- www.dummywebsite.com