اپنے وقت کو قابلِ قدر تحقیقی عمل میں صرف کریں
تحقیق اور ترقی بدعت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اپنے وقت اور کوشش کو تحقیق میں لگانے سے اہم مہارت پیدا ہوتی ہے جو زندگی بھر چلتی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو 1958 میں قائم کیا گیا۔ اس ادارے نے زراعت کے مختلف شعبوں میں معیاری تحقیق کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا ایک مقام حاصل کیا ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ کو زیادہ پیداوار دینے والی فصلوں کی اقسام اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے تاکہ وہ قیمتوں کو موثر انداز میں قابو میں رکھتے ہوئے زیادہ اور اچھی فصلیں حاصل کرسکیں۔
اس انسٹیٹیوٹ نے کھیتوں میں ہونے والی فصلوں کے بارے میں تحقیقی سرگرمیوں کے علاوہ پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجیز( پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے اور ان کی قدر میں اضافہ کرنے کا عمل) کے میدان میں بھی بھرپور کوششیں کی ہیں۔
ان سارے کاموں کے دوران سائنسدانوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن( ڈبلیو ٹی او) کے اور فصلوں اور سبزیوں کے معیار کے دیگر پیمانوں کو بھی مدِ نظر رکھا ہے۔
اس انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں ریسرچ کے نظام کی تاریخ میں پہلی بار سبزیوں کے بیجوں کی تصدیق شدہ پیداوار شروع کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کے سائنس دان تحقیق اور ترقی کے عمل کے ذریعے کاشت کار برادری کی روزی روٹی اور معاش کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں تاکہ کسانوں اور کاشت کاروں کی معاشی ضروریات پوری ہوتی رہیں اور ان کی اقتصادی حالت مستحکم ہوسکے۔
- بنوں روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان۔
- 0966-740090
- http://agrires.kp.gov.pk/