معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

پکار ویلفیئر سوسائٹی

پکار ویلفیئر سوسائٹی کا بنیادی مقصد خود کفالت اور استحکام ہے۔

یہ تنظیم برادری کی خودکفالت کے ذریعے سماجی ترقی کی خواہاں ہے۔

 یہ ملک کی ایک سرگرم اور فعال این جی او ہے جو مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ( ڈاکٹرز، سوشل ورکرز، ایجوکیشنسٹ) پر مشتمل ہے۔ اس تنظیم کا نقطہ نظر ہے کہ جب تک سماج کا کوئی فرد خود کفیل اور مستحکم نہیں ہوگا وہ دوسروں کی مدد کے قابل نہیں ہوسکے گا اس لیے عام افراد کو چاہیے کہ وہ پہلے خود کفیل ہو کر استحکام حاصل کریں پھر اپنی کمیونٹی اور ملک کے لیے خدمات سر انجام دیں۔

اس ادارے کا ماننا ہے کہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے کاموں کو فروغ دے کر برادری کی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ اس میں پرائمری ہیلتھ کیئر (ہیضے سے بچائو، غذائیت کی کمی، مائوں کے بچوں کو دودھ پلانے کے عمل کو سراہنا، ویکسینیشن، خاندانی منصوبہ بندی اور ایڈز سے بچائو) کی سہولیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا خاص طور پر بچوں اور خواتین میں خواندگی کی شرح کو بڑھانا، آمدنی سے متعلق سرگرمیاں نیز ماحولیاتی حفظان صحت کے حوالے سے اقدامات قابلِ ذکر ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو