معاشرے کو بہتر کرنے میں آپ کی مدد گار

ہم آپ کو مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع فراہم کرتے ہیں کہ آپ دنیا میں جس طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا پر آج ہی اپنا مثبت اثر ڈالیں۔

ایس سی ایس پی ای بی۔ سوسائٹی فار کمیونٹی سپورٹ فار پرائمری ایجوکیشن ان بلوچستان

ایس سی ایس پی ای بی کا مطمعِ نظر گورنمنٹ اور کمیونٹی کی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک متحرک سماجی حکمتِ عملی کو بروئے کار لا کر انسانی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 سوسائٹی کو یہ باور کرانا ہے کہ مجموعی طور پر تعلیم کا فروغ کسی بھی سماج کے لیے انتہائی ضروری ہے، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم۔

تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، والدین، برادری، اسکولز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور مقامی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔   

یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ ذمہ داری کا احساس دلا کر ہی تعلیم تک رسائی اور معیار کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

 گزشتہ کئی برسوں کے دوران ایس سی ایس پی ای بی نے متعدد کثیر الجہتی پروجیکٹس مکمل کیے ہیں۔

اس ادارے کا بنیادی مقصد ہر انسان کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانا، برادری کی شرکت، بچپن سے ہی ابتدائی تعلیم کی فراہمی (ای سی ای) گورننس، خواتین کو بااختیار بنانا، غربت کے خاتمے کے لیے پالیسی اور پلاننگ، انسانی وسائل کی ترقی، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم، ماحولیات کی بہتری،  بالغوں میں خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کا فروغ، سماجی کام، تحقیقی سرگرمیاں، ریلیف اینڈ ایمرجنسی رسپانس، تعمیراتی کام اور بحالی کے اقدامات شامل ہیں۔  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو